غزہ: ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے بے گھر افراد پر اسرائیل کی بمباری، 12 فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2024, 12:44 PM | عالمی خبریں |

غزہ  ، 15/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) وسطی غزہ میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سکول میں بے گھر افراد رہ رہے تھے۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار (14 جولائی) کو اسرائیلی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جسے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطینی رفیوجی ان دی نیر ایسٹ (یو این آر ڈبلیو اے) کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی کچھ ویڈیو فوٹیج میں اسکول پر بمباری دکھائی گئی ہے، اس میں اسکول کے کچھ حصے تباہ ہو گئے۔ اس حملے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ یو این آر ڈبلیو اے نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مشیر عدنان ابو حسنہ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ روزانہ اسرائیلی فوج کو اپنی کارروائیوں کے بارے میں معلومات بھیجتا ہے، پھر بھی فوج اسے اور اقوام متحدہ کے دفتر کو نشانہ بناتی ہے۔ ایک روز قبل خان یونس کے علاقے مواسی میں بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 90 فلسطینی ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کو مار دیا  ہے۔ اسرائیلی فوج اور شن بیٹ داخلی سلامتی ایجنسی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سلامہ خان کو یونس کے علاقے میں مارا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ خان یونس کے حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد دیف اور سلامہ اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ تھے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سلامہ 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل کی سرحد پر حماس کے حملے کے ’ماسٹر مائنڈز‘ میں سے ایک تھا۔ سلامہ نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں حماس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سلامہ 2016 میں خان یونس بریگیڈ کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا اور سلامہ نے ہی خان یونس کے علاقے سے اسرائیل کی طرف میزائل داغنے اور سرنگوں کے آپریشن کی نگرانی کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...