ہریانہ اسمبلی انتخاب: 10 سالوں میں کسانوں، جوانوں، پہلوانوں اور نوجوانوں کی آواز کیوں نظر انداز ہوئی؟- پرینکا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2024, 6:22 PM | ملکی خبریں |

انبالہ ، 30/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان آج کانگریس کے متعدد سرکردہ لیڈران انبالہ کے نارائن گڑھ میں اکٹھا ہوئے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر مختلف سوالات اٹھائے اور اس کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ریاستی حکومت کو کسانوں، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے ایشوز پر کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کسانوں کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ 10 سالوں سے آپ کی ریاست میں بی جے پی کی حکومت رہی ہے اور آپ کے اس احترام کے بدلے انھوں نے کیا دیا، آپ کو بے عزت کیا اور آپ کو ذلیل کیا، ہر سطح پر آپ کو نقصان پہنچایا۔ یہاں کا کسان اس پورے ملک کا اَن داتا ہے۔ آپ نے تحریک کی، تین سیاہ قوانین لائے گئے، آپ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی، آپ کو کیا ملا، آنسو گیس ملی، لاٹھیاں ملیں، کچھ بھی سماعت نہیں ہوئی۔ آپ کو کہا گیا تھا کہ ایم ایس پی ملے گی، آج بھی جو ایم ایس پی دی جا رہی ہے وہ 24 پیداوار کے لیے دی جا رہی ہے، ان میں سے 10 آپ پیدا ہی نہیں کرتے۔ یعنی آپ کے ساتھ ہر سطح پر دھوکہ ہوا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا حال دیکھیے، یہاں پر اتنی بے روزگاری ہے کہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔ آپ ہاتھ اٹھا کر بتائیے کتنوں کو روزگار ملا ہے اس حکومت سے۔ ایک ہاتھ نہیں اٹھے گا، سب منع کر رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوان محنتی ہیں، لیکن انھیں روزگار نہیں مل رہا۔ یہاں کے نوجوان دہلی و ممبئی اور دیگر شہروں میں جا رہے ہیں تاکہ روزگار حاصل کر سکیں۔ اس حکومت میں نوجوانوں کو کیا ملا، بے روزگاری ملی، اگنی ویر جیسی اسکیمیں ملیں جس سے آپ کو بتایا گیا کہ آپ سرحد پر بھی جائیں گے، شہید ہونے کو تیار رہیں گے تب بھی آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ 4 سال بعد واپس آئیے اور پھر سے روزگار کے لیے جدوجہد کیجیے۔

پرینکا گاندھی نے خاتون پہلوانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا ہوا وہ دیکھ لیجیے۔ یہ کھلاڑی ہمارا وقار بلند کرتے ہیں، محنت کر کے اولمپکس تک پہنچتے ہیں۔ ایسے محنتی کھلاڑیوں کو سڑک پر بٹھا دیا گیا، وہ مظاہرہ کرتے رہے لیکن وزیر اعظم کے پاس 5 منٹ کا وقت نہیں تھا کہ وہ ملاقات کر لیں، ان سے حال پوچھ لیں۔ پھر آپ سب نے خود ہی دیکھا کہ اولمپکس میں کیا کچھ ہوا۔ آپ لڑنے والے لوگ ہیں، لڑتے رہتے ہیں۔ آپ مہنگائی سے بھی لڑ رہے ہیں۔ یہ حکومت آپ کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ جہاں دیکھو گھوٹالہ ہے، پیپر لیک ہے۔ سرکاری عہدے بڑی تعداد میں خالی پڑے ہوئے ہیں۔

آئین پر ہو رہے حملہ کے تعلق سے بھی پرینکا گاندھی نے اپنی بات رکھی۔ انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب آئین کے ذریعہ جو ووٹ ڈالنے کا حق ملا ہوا ہے، اس کا صحیح استعمال کیا جائے۔ اگر آج آپ تقسیم ہو جائیں گے اور کوئی بھی سیاسی پارٹی آپ کو تقسیم کرنے میں کامیاب ہو گئی تو پھر آپ کا وقار واپس نہیں ملے گا۔ اس آئین نے آپ کو عزت دی ہے، اس آئین نے آپ کو حق دیا ہے، اختیار دیا ہے، اس حق کے ذریعہ آپ ان لوگوں کو بدل ڈالیے جو آئین بدلنے کی بات کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بے قصور ثابت ہوں گے، ای ڈی کارروائی پر حملہ: کانگریس کا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

سپریم کورٹ نے تروپتی لڈو تنازع کو سیاسی رنگ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا

سپریم کورٹ نے 'تروپتی لڈو' تنازعہ کیس میں مقدمہ درج کرنے اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کے حکم سے قبل آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کے ذریعہ پرسدا میں مبینہ طور پر آلودہ گھی کے استعمال کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ...

ممبئی: مسجد محبوب سبحانی کے متنازعہ حصے کو ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا

دھاراوی کے سائی بابا نگر 90 فٹ روڈ پر واقع مسجد محبوب سبحانی اہلسنت ولجماعۃ کے ذمہ داران نے پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر کو مسجد کے متنازعہ حصے کو منہدم کرنے کا آغاز کر دیا۔ یہ کارروائی اس یقین ...

پمپری چنچوڑ میں رات کے وقت مسجد اور مدرسے کا انہدام

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونے میں بھی ایک مسجد اور مدرسے کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے اس قدم کے خلاف سخت احتجاج کیا، تاہم پولیس نے متعدد سرکردہ افراد کو حراست میں لے لیا، اور میونسپل کارپوریشن نے سخت سیکیورٹی کے دوران رات کے اندھیرے میں مسجد اور ...

گجرات میں 1200 سالہ قدیم درگاہ اور مسجد کے انہدام کے خلاف درخواست دائر

سومناتھ مندر کے قریب رات کی تاریکی میں تقریباً 1200 سال پرانی درگاہ، مسجد اور قبرستان کے انہدام نے عوام میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے، وہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ کو کھلا خط لکھ کر اس کارروائی کو مسلمانوں کے خلاف واضح ...