آسام میں بارش و سیلاب کی تباہ کاری، اب 58 افراد ہلاک اور 23 لاکھ سے زائد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 5:35 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) آسام میں اس وقت بارش و سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست میں سیلاب کی وجہ سے 58 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور 23 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے جانوروں کی بھی اموات ہو رہی ہیں۔ ریاست میں سینکڑوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ برہمپتر اور 9 دیگر ندیوں کی سطح آب نماتی گھاٹ، تیز پور، دھوبری اور گول پارہ میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، جبکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دریاؤں کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔

سیلاب کی وجہ سے ریاست کے 27 اضلاع میں 577 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ اس وقت 5,26,000 سے زیادہ لوگ ریلیف کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ خوراک اور دیگر امداد کے لیے تقسیم کے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے 3535 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ 68,768.5 ہیکٹر فصل بھی ڈوب گئی ہے۔

اے ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو چرائی دیو ضلع میں دو افراد سیلاب میں ڈوب گئے۔ گول پاڑہ میں ایک اور موری گاؤں، سونیت پور اور تنسوکیا اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ دھوبری ضلع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے بعد کچھار اور درانگ ہیں۔ سیلاب کی اس دوسری لہر سے 29 اضلاع میں 2.396 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بلڈوزر کارروائیوں پر مایاوتی کی تشویش، ملک بھر کے لیے یکساں رہنما اصول کی ضرورت پر زور

اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بلڈوزر کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں پورے ملک کے لیے یکساں رہنما اصول وضع کیے جائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا ...

مرکزی حکومت کی 'ون نیشن ون الیکشن' کی منظوری، پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کی تیاریاں جاری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ نے 'ون نیشن-ون الیکشن' (ایک ملک، ایک انتخاب) کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ اس تجویز کے تحت ملک بھر میں تمام انتخابات، بشمول لوک سبھا، اسمبلی اور دیگر انتخابات، بیک وقت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے سابق صدر ...

موسلا دھار بارش کے پیش نظر 11 ریاستوں میں الرٹ، یوپی کے 24 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش ...

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع، 24 سیٹوں پر 219 امیدواروں کا مقابلہ

جموں و کشمیر میں آج صبح 7 بجے سے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ انتخابات 10 سال کے بعد ہو رہے ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ووٹرز وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری ...

کانگریس کا امت شاہ سے سوال: اگر منی پور میں حالات ٹھیک ہیں تو پی ایم مودی نے دورہ کیوں نہیں کیا؟

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے منی پور سے متعلق بیان کے بعد مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر امت شاہ کے مطابق شمال مشرق کی اس ریاست میں حالات معمول پر ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی اب تک وہاں جانے کی ہمت کیوں نہیں دکھا پائے؟