آسام میں سیلاب: مرکزی اور ریاستی حکومت سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے، پرینکا گاندھی کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 5:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آسام میں سیلاب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں سرگرمی سے حصہ لیں۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے بھی متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی۔

پرینکا گاندھی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’آسام میں سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے لاکھوں لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ کازرنگا میں بڑی تعداد میں جانور بھی مارے گئے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔ آسام کے لوگوں سے ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ میں کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے میری اپیل ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔‘‘

اس سے قبل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی آسام میں تباہ کن سیلاب پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’آسام میں سیلاب کی صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ میری ہمدردیاں سیلاب سے نبرد آزما اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بچاؤ اور بحالی کے کاموں میں مدد کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹر میں ’ہِٹ اینڈ رَن‘ کا ایک اور معاملہ، ممبئی کے ورلی میں کار نے موٹر سائیکل کو ماری ٹکر، ایک کی موت

راہل گاندھی نے مزید لکھا، ’’میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرہ لوگوں کو ہمدردی اور تیزی سے ہر ممکن مدد فراہم کریں۔‘‘ خیال رہے کہ سام میں سیلاب سے 30 اضلاع کے 24 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کے بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے؛ نرسنگھا نند سرسوتی کی پولس نے لی تحویل

متنازعہ ہندو سادھو اور داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی  کی طرف سے    پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کئے جانے کے  بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، جسے دیکھتے ہوئے  اب خبر ملی ہے کہ پولس نے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے نام ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ یا یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے سرکاری مشینری، بشمول ہوائی جہاز، کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ راؤت نے دونوں کے خلاف قانونی ...

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح اکثریت کی پیش گوئی

ہفتہ کو جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے قبل 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس کا شدید احتجاج

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان رویندر شرما نے اس فیصلے کو جمہوری اور آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کے حق میں گڑبڑ ...

کانگریس ہریانہ میں بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے: الکا لامبا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے۔ لامبا نے وزیر اعظم کے مہاراشٹر کے حالیہ دورے پر بھی تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ - چینئی میں ہزاروں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرہ

فیڈریشن آف تملناڈو اسلامک آرگنائزیشنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز کے بینر تلے ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چینئی کے راجارتنم اسٹیڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔