آسام سیلابی صورت حال، 23 اضلاع کے ساڑھے 11 لاکھ افراد متاثر، 48 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2024, 7:40 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 3/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) آسام میں برہم پترا اور اس کی معاون ندیوں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے اور ریاست کو مسلسل سیلاب کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ سیلاب کے باعث 23 اضلاع میں 11.50 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی ہے۔ اس سال ریاست میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کے واقعات میں جان گنوانے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے منگل کو پشتہ ٹوٹنے کے بعد گولا گھاٹ ضلع کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیلاب کے بحران سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سرما نے آج مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی میٹنگ کی۔

سیلاب کی وجہ سے بارپیتا، وشواناتھ، کیچار، چرائیدیو، چرانگ، درانگ، دھیماجی، ڈبروگڑھ، گولاگھاٹ، جورہاٹ، کامروپ، کاربی انگلونگ، کریم گنج، لکھیم پور، ماجولی، موریگاؤں، ناگاؤں، نلباڑی، شیوساگر، سونیت پور، تمول پور، تنسکیا اور ادال گوڑی ضلع متاثر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لکھیم پور میں 1.65 لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کازرنگا نیشنل پارک میں بھی سیلاب کی صورتحال سنگین ہے جہاں جنگل کا بڑا حصہ ڈوب گیا ہے اور ایک گینڈے کا بچہ سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے نیشنل پارک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے سمیت مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ جنگلی حیات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

انتظامیہ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، ہنگامی خدمات اور فضائیہ ریاست کے مختلف حصوں میں بچاؤ اور راحتی کاموں میں شامل ہیں۔

مختلف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے 490 ریلیف کیمپوں میں 2.90 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پناہ لی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر متاثرہ اضلاع میں سیلابی پانی کی وجہ سے پشتوں، سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال میں ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر اہلیہ سنیتا نے اٹھایا سوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے ہراساں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان ...

نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے پر جئے رام رمیش کا رد عمل، وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کو غیر حساس قرار دیا

  کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس ...

بی جے پی ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی کھائے گی شکست، احمد آباد میں راہل گاندھی کا دعویٰ

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔

پیپر لیک تنازعہ کے درمیان نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی، جلد ہوگا نئی تاریخ کا اعلان

  نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا ...