سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 1:25 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بینگلور، 12/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) نے  نیوزچینل سمیت نیوز اینکر اجیت ہنومکنّاور کے خلاف  بنگلورو کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس  سے شکایت کی  ہے اور تحریری کمپلینٹ میں ان کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے  وہیں دوسری طرف   سی پی آئی ایم کرنا ٹک کی ریاستی کمیٹی کے رکن منیر کاٹی پالیانے سورنا نیوز چینل اور اس کے نفرت پھیلانے والے اینکر کے خلاف غداری ، اندرونی بغاوت ، خانہ جنگی پر اکسانے  کی دفعات کے تحت  معاملہ درج کرکے   سخت قانونی کارروائی  کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  سورنا نیوز چینل نے 9 مئی کو نشر کئے گئے ایک پروگرام کے دوران  مسلمانوں کی نشاندہی کے لئے پاکستانی جھنڈا  شو کیا تھا جس پر ریاست بھرکے مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے، اس تعلق سے  سورنا نیوز چینل کے اینکر نے  پاکستانی جھنڈے کے استعمال کو  غلطی سے سرزد ہونے والا عمل  قرار دیا، جس پر ردعمل ظاہر  کرتے ہوئے  منیر کاٹی پلیا نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سورنا نیوز چینل کے اینکر اجیت ہنومکنآور  کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ غلطی سے کی گئی غلطی نہیں ہے، یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر پچھتاوا کر کے چھوڑ دیا جائے ۔ ہندوستانی مسلمانوں کی نشاندہی کے لئے ’’پاک پرچم‘‘ اور ہندوؤں کی نشاندہی کے لئے ہندوستانی قومی پرچم لگانا نہ صرف آپ کی (سورنا واہنی اور اجیت ) کی تنگ ذہینت کا اظہار ہے بلکہ آپ کے تعصب اور فرقہ واریت کانفرت آمیز رویہ کی بھی علامت ہے ۔ یہ  بدنیتی پر مشتمل غلطی ہے ۔ جس کی تلافی صرف زبانی معافی سے ممکن نہیں ہے۔ یہ ہندوستانی مسلمانوں پر ہونے والی منظم سازش کا حصہ ہے۔

منیر کاٹی پالیا نے متعصب نیوز چینل پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کی اس حرکت پرکہا کہ  اس  طرح کی سازشی خبروں سے ہندوستان بری طرح چھلنی ہوگیا ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کو نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو میڈیا ہی بن کر رہنا چاہئے نہ کہ کوئی سازشی گروہ جو غریبوں کا خون بہائے۔ ریاستی حکومت پر انہوں نے زور دیا کہ  وہ اس معاملہ کو صرف اظہار افسوس پر ختم نہ کرے۔بلکہ  سورنا نیوز چینل اور اس کے نفرت پھیلانے والے اینکر کے خلاف غداری ، اندرونی بغاوت ، خانہ جنگی پر اکسانے جیسی دفعات کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔

ہاویری میں شدید بارش: بچہ نالے میں گر کر بہہ گیا؛ نعش برآمد؛ مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

ضلع بھر میں رات سے جاری شدید بارش کے بعد جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 12 سالہ بچہ نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نیویدن بسوراج گڈگری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ ہاویری ایس پی دفتر کے سامنے پیش آیا۔

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...

بنگلورو میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی؛ یلہنکا، ٹیک پارکس اور ریلوے خدمات بری طرح متاثر

بینگلورو میں پچھلے دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عوام کے لئے مشکلات  کھڑی ہوگئی ہیں۔ تین سال پہلے یلہنکا کے سینٹرل ویہار اپارٹمنٹس میں آنے والی تباہ کن بارشوں کی ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

مسجد میں جئے شری رام کے نعرے لگانے سے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے، کرناٹک ہائی کورٹ کا تبصرہ

کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مسجد میں 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے سے کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کی توہین نہیں ہوئی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے دو ملزمان،کیرتن کمار اور سچن کمار، کے خلاف چل رہے فوجداری کیس کو خارج کر دیا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں کرناٹک ...

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...