بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ایک اور نوجوان غرق ہوکر ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th June 2023, 6:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13 جون (ایس او نیوز) مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں آج منگل کو بھی ایک سیاح سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت پون نائک (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ بینگلور سے چھ دوست آج منگل صبح مرڈیشور سیاحت کے لئے پہنچے تھے، پولس اور مقامی لوگوں   کی باتوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان میں سے تین لوگ  سمندر میں اُترے  تھے جس میں ایک پون نائک سمندر کی اونچی اُٹھتی لہروں  کے لپیٹے میں آگیا اور نظروں سے اوجھل ہوگیا، کافی دیر کی مشقتوں کے بعد اس کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  گذشتہ چار پانچ دنوں سے  مسلسل  بیپر جوئی نامی بحری طوفان بحر عرب سے ٹکرانے   کی وجہ سے سمندر میں بھونچال آگیا ہے، بالخصوص گجرات اور ممبئی میں اونچی اُٹھتی لہروں سے تباہی مچنے کی خبریں آرہی ہیں،  اس وجہ سے  بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں بھی  لوگوں کو سمندر میں اُترنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،  مگر باہر سے آئے ہوئے بعض ضدی  سیاح لوگوں کے سمجھانے پر بھی پولس اور لائف گارڈ  سے نظریں بچاتے ہوئے  سمندر میں کود جاتے ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ  متوفی بنگلور کالج میں تیسرے سال کا انجینرنگ کا طالب علم تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرڈیشور  مندر کے بائیں جانب سمندر میں یہ لوگ پہلے اُترنے کی کوشش کی تھی، وہاں سے پولس اور دیگر لوگوں نے اُسے روک دیا تھا اور سمندری طوفان کا حوالہ دے کر اُنہیں سمجھاکر واپس بھیج دیا تھا، مگر بعد میں یہ لوگ مندر کے دائیں جانب جاکر سمندر میں  نہانے کے لئے اُترے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ  پیش آیا۔

یاد رہے کہ کل پیر کو بھی ایک نوجوان  اسی سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوچکا ہے، اُس کی نعش ابھی تک نہیں مل پائی ہے،  ایسے میں آج ایک اور نوجوان نے اپنی جان گنوائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔