انکولہ کے شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد لاپتہ ہوئے ٹرک کا بالاخر پتہ لگا لیا گیا؛

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2024, 7:03 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  21 / ستمبر (ایس او نیوز) اتر کنڑا کے انکولہ تعلقہ  شیرور کے قریب دو مہینے قبل  پہاڑی کھسکنے کا جو المناک  حادثہ پیش آیا تھا اس میں لاپتہ ہوئے ٹرک کا آج سنیچر کو  پتہ چل گیا ہے ۔ 
    
خیال رہے کہ پہاڑی کھسکنے کے ہولناک حادثے کے بعد کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور ارجن اور اس کے ٹرک کی گم شدگی ایک معمہ بن کر رہ گئی تھی اور اب تک ڈرائیور اور ٹرک کو ڈھونڈ نکالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں ۔
    
آج سنیچر کو  لاپتہ ٹرک کو ڈھونڈنکالنے کے لئے تیسری کوشش شروع کی گئی ، جس کے دوران تلاشی مہم میں حصہ لینے والے ماہر غوطہ خور  ایشور ملپے کی ٹیم کو اب کہیں جا کر گنگاولی ندی کے اندر ڈوبے ہوئے ٹرک کا پتہ لگانے میں کامیابی مل گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایشور ملپے کی ٹیم نے ندی کی تہہ میں پڑے ہوئے ٹرک کے   ٹائروں  کو  رسیاں باندھ دی ہیں۔ اگلی کاروائی کے طور پر  فائر سروس سمیت این ڈی آر ایف اور ایچ ڈی آر ایف سے متعلقہ افسران و عملہ کی طرف سے ٹرک کو ندی سے باہر کھینچ نکالنا باقی ہے ، جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ   16 جولائی کو زوردار بارش کے دوران   پہاڑی کھسکنے کے اس حادثے میں 11 لوگ ہلاک ہوگئے تھے، جن میں سے اب تک 8 کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ لاپتہ لاری کا پتہ لگانے کے لئے دو مرتبہ سرچ آپریشن چلایا گیا تھا، مگر لاری اور اس کے ڈرائیور ارجن  کا کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا،  اب تیسرے سرچ آپریشن کے لئے  گوا سے مشین بردار کشتی اور بوٹ کو منگوایا گیا  تھا اور آج  صبح  ہی تیسرا آپریشن شروع کیا گیا۔

ڈریجنگ کرنے والی مشین کے ذریعے ندی کی تہہ میں جمع مٹی، پتھر اور دیگر کچروں کا ڈھیر ہٹانے کے دوران لاپتہ لاری ندی کی تہہ میں اُلٹی حالت میں پائی جانے کی بات سامنے آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹاون میونسپل حدود میں درپیش مسائل -  نائب صدر پر ٹکی ہیں عوام کی توقعات 

ایک لمبے عرصے تک بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل میں صدر، نائب صدر وغیرہ کا منصب خالی رہنے کے بعد جب نئے عہدیداروں کے انتخاب کا موقع آیا تو سرکاری ضابطے کے مطابق بھٹکل میں صدر کا منصب ایس سی زمرے کے لئے مختص کیا گیا اور نائب صدر کا عہدہ جنرل زمرے میں آ گیا ۔

دکشن کنڑا اور اُڈپی میں سامنے آئے کالرا کے معاملات

دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تھیمیّا کے مطابق چند دن پہلے موڈبیدری میں واقع نیلّی کارو پرائمری ہیلتھ سینٹر کے حدود میں ہیضے (کالرا) کے ایک معاملے کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ مذکورہ مریض فی الحال صحت یاب ہوگیا ہے ۔

بھٹکل میں سرکاری افسران کے تبادلے کا مطالبہ - آر ٹی آئی فورم کی طرف سے دھرنا

پچھلے دس تا پندرہ سال سے بھٹکل تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے افسران اور عملے  کے  تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی آئی جہد کاروں اور سماجی خدمت گاروں کے فورم سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پرانے تحصیلدار دفتر کے سامنے دن رات دھرنا شروع کیا ہے ۔

اے پی سی آر چکمنگلور نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں ڈپٹی کمشنر کو سونپا میمورنڈم؛ حکومت سے بل مسترد کرنے کا مطالبہ

ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کی شدید مخالفت جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سرکاری عہدیداران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے نام میمورنڈم پیش کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں کرناٹک کے چکمنگلور میں بھی اے پی سی آر (ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس) کی قیادت ...

بھٹکل میں سرکاری افسران کے تبادلے کا مطالبہ - آر ٹی آئی فورم کی طرف سے دھرنا

پچھلے دس تا پندرہ سال سے بھٹکل تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں خدمات انجام دینے والے افسران اور عملے  کے  تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی آئی جہد کاروں اور سماجی خدمت گاروں کے فورم سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے پرانے تحصیلدار دفتر کے سامنے دن رات دھرنا شروع کیا ہے ۔

وادی کشمیر: بڈگام میں بی ایس ایف کی گاڑی کے حادثے میں 4 اہلکار ہلاک، 36 زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے میں جمعہ کی شام بی ایس ایف کی ایک گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق، زخمیوں میں سے 12 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے ...