انکولہ : شیرور کے پاس گنگاولی ندی میں بازیافت ہوئی مزید انسانی ہڈیاں

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 11:46 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ یکم / اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرور میں جہاں جولائی کے مہینے میں چٹان کھسکنے کے المناک حادثے میں گم شدہ افراد کی تلاش جاری ہے وہاں گنگاولی میں ندی میں ڈریجنگ کے دوران کچھ انسانی ہڈیاں بازیافت ہوئی ہیں ۔
    
ڈریجنگ مشین کے ذریعے ندی کی تہہ سے مٹی نکالنے اور وہاں گم شدہ افراد کے باقیات تلاش کرنے کی مہم گزشتہ دس دنوں سے جاری ہے ۔ اس سے قبل گم شدہ بھارت بینز لاری کے علاوہ اس کے ڈرائیور ارجن کی باقیات ندی سے نکالی جا چکی ہیں ۔ اب جگن ناتھ اور لوکیش نامی لا پتہ افراد کی لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے ۔
    
اس دوران اب جو ہاتھ اور سینے کی ہڈیاں ندی سے برآمد ہوئی ہیں، اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ جگن ناتھ یا لوکیش میں سے یہ کس کی ہڈیاں ہیں ۔ یا پھر اس سے پہلے تملناڈو کے گیس ٹینکر ڈرائیور کی جو صرف ٹانگ بازیافت ہوئی تھی ، یہ ہڈیاں بھی اسی کی ہیں ؟ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے کارکلا میں المناک سڑک حادثہ؛ بائک اور لاری کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ضلع کے کارکلا میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک بائک، جس پر پانچ لوگ سوار تھے، منی لاری کی ٹکر کی زد میں آگئی۔ حادثہ پیر کی دوپہر کو کارکلا-دھرمستھلا ہائی وے پر ہوسمارو پاجی گڈے کے قریب پیش آیا۔

بھٹکل انجمن کالج طلبہ سے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا سید بلال حسنی ندوی کا خطاب

انجمن پی یو کالج بھٹکل میں دینی تعلیم کو تعلیمی نصاب کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ماہ علماء کرام کو مدعو کرنا ایک اہم قدم ہے تاکہ طلبہ کو نہ صرف دینی معلومات حاصل ہوں بلکہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت اور جذبہ ایمانی بھی پیدا ہو۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کے اخلاق و ...

سرکاری این آر آئی سیل کو 400 سے زائد شکایات موصول

(پی ٹی آئی) حکومت کے این آر آئی سیل کو 2022 میں خواتین کی جانب سے 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں بنیادی مسائل گھریلو تشدد، پاسپورٹ کی ضبطی، جہیز کے مطالبات، اور بچوں کی تحویل سے متعلق تنازعات شامل تھے۔

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔