انکولہ میں زمین کھسکنے کا معاملہ: گم شدہ لاری اور افراد کے لئے گنگاولی ندی میں چلے گی تلاشی مہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th July 2024, 3:08 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 24 / جولائی (ایس او نیوز) انکولہ کے شیرو میں آٹھ روز قبل لینڈ سلائڈنگ (ھُبُوطِ ارضی) کا جو حادثہ پیش آیا تھا اس کے ملبے میں گم شدہ لاری اور اس کے ڈرائیور کو تلاش کرنے کی مہم اب گنگاولی ندی میں چلائی جائے گی۔ 

 اتنے دنوں تک سڑک پر سے ملبہ ہٹانے اور گم شدہ لاری، اس کے ڈرائیور ارجن اور دیگر دو افراد کو تلاش کرنے کا کام جاری تھا مگر اب چونکہ جی پی آر کی مدد سے تلاشی اور بڑے پیمانے پر ملبہ ہٹنے کے بعد تلاشی مہم میں حصہ لے رہی آرمی کی ٹیم نے سڑک اور اس کے کنارے پر موجود بقیہ ملبے کے اندر لاری موجود نہ ہونے کی بات صاف کر دی ہے اس لئے اب تلاشی مہم کا رخ گنگاولی ندی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ جو سڑک کے قریب ملیامیٹ ہونے والے ہوٹل کے علاقے میں جو ملبہ پڑا ہے، اس کے نیچے بھی لاری تلاش کرنے کی مہم جاری رہے گی۔

 ندی میں بن گیا ہے مصنوعی پہاڑ: اس مہم میں آرمی کے علاوہ این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف، بحریہ کے گہرے پانیوں کے غوطہ خور (ڈیپ ڈائیورس) اور فائر سروس اینڈ ایمرجنسی شعبہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مگر اب ان کے لئے گنگاولی ندی جمع شدہ مٹی اور پتھروں کا ڈ ھیر سب سے بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 66 پر جس مقدار میں ملبے کا ڈھیر گرا تھا، اس سے کہیں زیادہ مٹی اور ملبہ گنگاولی ندی میں جمع ہوا ہے جس کی وجہ سے ندی کے درمیان ایک مصنوعی پہاڑ سا کھڑا ہوگیا ہے جو گم شدہ ٹرک اور افراد کے لئے تلاشی مہم چلانے والی ٹیموں کے لئے بڑا سوال بن گیا ہے۔ 

 ندی میں ترقیاتی منصوبوں کا ملبہ: قابل ذکر بات یہ ہے کہ شیرور میں پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے ہی ندی کے اندر اتنا زیادہ ملبہ جمع نہیں ہوا ہے ، بلکہ پتھروں اور مٹی کی شکل میں گزشتہ دس سالوں سے چل رہے کونکن ریلوے برڈج، ہوسورو- کوڈسنی برڈج، نیشنل ہائی وے فور لین توسیع، ناڈوماسکیری - منجگونی برڈج ترقیاتی منصوبوں کا ہزاروں ٹن ملبہ بھی اس میں شامل ہے ۔ 

عوام کے احتجاج پر توجہ نہیں دی گئی: مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ندی پر پُلوں کی تعمیر کے لئے ہزاروں ٹن مٹی جو کالی ندی میں ڈالی جا رہی تھی اس وقت تعمیراتی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹھیکیداروں کی طرف سے یہ مٹی نہ ہٹائے جانے پر انہوں نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ عوامی منتخب نمائندوں نے ٹھیکیدار کمپنیوں کے افسران کو کئی مرتبہ آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ندی میں ڈالے گئے پتھروں اور مٹی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن ٹھیکیدار کمپنیوں نے کسی کی بھی بات پر کان نہیں دھرا اور ملبے کا ڈھیر یوں ہی کالی ندی میں جمع ہوتا گیا۔ 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تین پُلوں کی تعمیر کے لئے اس قدر بڑے پیمانے پر کالی ندی میں مٹی اور پتھر ڈالنے کی وجہ سے پُل کے اوپری علاقوں میں رہنے والوں کے لئے سیلاب کے حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ پہاڑی علاقے میں موسلا دھار بارش ہونے پر ندی میں طغیانی آتی ہے اور علاقہ میں برساتی سیلاب کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ اگر اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو آس پاس کے کچھ دیہاتوں کا پانی میں غرق ہو جانا یقینی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...