انکولہ : گنگاولی ندی میں گم شدہ لاری کا لوکیشن مل گیا -  آج نکل سکتا ہے تلاشی مہم کا نتیجہ 

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 12:09 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ25/ جولائی (ایس او نیوز) پہاڑی چٹان کھسکنے کی وجہ سے پیش آئے جان لیوا حادثے کے بعد گم شدہ افراد اور لاشیں تلاش کرنے کے دسویں دن گنگاولی ندی میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے بھارت بینز ٹرک کا لوکیشن پتہ چل گیا ہے۔ 
    
پتہ چلا ہے کہ ندی میں بڑے پیماے پر پڑے ہوئے ملبے کو ہٹانے کے لئے گوگاک سے جو بوم کراولنگ ایکسکویٹر مشین منگوائی گئی ہے، اس کے ذریعے کی گئی کارروائی کے دوران گم شدہ لاری کا لوکیشن معلوم ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس لاری کے ساتھ اس کا ڈرائیور ارجن بھی لاپتہ ہو گیا ہے۔  اس کے علاوہ اس سانحے میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی لاشیں اب تک دستیاب ہو چکی ہیں۔ بقیہ افراد کی تلاشی مہم مسلسل چل رہی  ہے جس میں ارجن کے علاوہ مزید دو افراد شامل ہیں۔
    
نیشنل ہائی وے پر گرا ہوا ملبے کا ڈھیر تقریباً پوری طرح ہٹایا جا چکا ہے اور وہاں پر کسی کے موجود ہونے کا اب کوئی امکان باقی نہیں رہا۔ اب گنگاولی ندی کے اندر گرے ہوئے پہاڑی چٹان کے ملبے میں گم شدہ افراد اور لاری موجود کے ہونے کی بات پر یقین کرتے ہوئے وہاں سے مٹی اور پتھروں کا ملبہ ہٹانے کی کارروائی تیز کر دی گئی ہے جس کے لئے بوم کراولنگ ایکسکویٹر اور دیگر مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  

مقامی ایم ایل اے ستیش سئیل نے بتایا کہ آج کی جانے والی کارروائی کے دوران دہلی سے آنے والے ماہرین، نیوی اور آرمی کے جوان اور گہرے پانیوں کے غوطہ خوروں کی ٹیمیں ڈرون کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گی۔ اس دوران آرمی نے خاص ہدایت جاری کی ہے کہ تلاشی مہم والے حصے میں کسی کو داخل ہونے یا اس علاقے کے آس پاس کسی بھی قسم کے الیکٹرانک آلات استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
    
اس دوران توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آج دوپہر یا شام تک تلاشی مہم کا نتیجہ ظاہر ہو جائے گا اور گم شدہ لاری ندی سے باہر نکالنے میں کامیابی  مل جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔