انکولہ: پہاڑی کھسکنے کے مقام پر گم شدہ لاری اور لاپتہ افراد کو جلد تلاش کرنے کا مطالبہ لے کرکرناٹکا ٹیکسی ڈرائیورس آرگنائزیشن نے دیا میمورنڈم ؛ ٹول ناکہ بند کرنےکا بھی مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2024, 8:31 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 23 / جولائی (ایس او نیوز) انکولہ کے شیرور میں جہاں ایک ہفتہ قبل پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے کچھ لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں اور ابھی بھی مزید تین افراد اور ایک لاری ملبے کے اندر لا پتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ، اس لاری کے ڈرائیور ارجن اور دیگر افراد کی تلاش میں  تیزی  لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا ٹیکسی ڈرائیورس آرگنائزیشن نے حادثے کے مقام پر جمع ہو کر ڈپٹی کمشنر کے نام  میمورنڈم پیش کیا ۔

کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر  کلیانی کامبلے کے ہاتھوں میمورنڈم سونپتے ہوئے  ڈرائیوروں نے اپنے میمورنڈم میں چھ مطالبات رکھے ہیں، اُس میں  اس بات کا بھی   مطالبہ کیا گیا ہے  کہ    حادثے کے مقام  سے دوری پر شاہراہ کی دونوں سمتوں میں پچھلے ایک ہفتے سے جو لاریاں، کنٹینر وغیرہ پھنسے پڑے ہیں ان کے ڈرائیور اور کلینروں کے لئے ضلع انتظامیہ یا ہائی وے توسیع  کی ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء، دوائیاں، موبائل بیت الخلاء اور ٹینکروں کے ذریعے نہانے کے لئے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے ۔ 

     ہائی وے پر گرے ہوئے ملبے کو ایک کنارے سے ہٹایا جاچکا ہے مگر پچھلے سات دنوں سے اس مقام  پر موٹر گاڑیاں  رکی ہوئی ہیں، مطالبہ کیا گیا ہے کہ اُس راستے پر  آمد و رفت کا راستہ صاف کیا جائے  اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ  موٹر گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عملے کے ساتھ  پولیس یا کسی بھی محکمہ کے افسران کی طرف سے کسی  بھی قسم  کی زیادتی نہ کی جائے۔

    میمورنڈم میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ جب تک نیشنل ہائی وے پوری طرح صاف نہیں ہوتا اور اس پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پوری طرح بحال نہیں ہو جاتی تب تک اس علاقے میں موجود  ٹول پلازہ پر ٹول وصول کرنا بند رکھا جائے ۔ 

    اس موقع پر  انکولہ، کمٹہ، کاروار، بھٹکل، ہوناور، سرسی اور ضلع  کے دیگر مقامات سے تشریف لائے ہوئے کرناٹکا ٹیکسی ڈرائیوروں کے نمائندے شریک  تھے ۔ کرناٹکا ٹیکسی ڈرائیورس آرگنائزیشن کے ضلع صدر پروین نے اس موقع پر وہاں جمع نمائندوں سے خطاب کیا اورلینڈ سلائیڈنگ کی واردات ہوکر آٹھ دن ہونے کے باوجود   لاری ڈرائیور ارجن کو اب تک تلاش نہ کئے  جانے پر تشویش کا اظہار کیا    ۔

اس موقع پر حادثے کے مقام پر پھنسی ہوئی موٹر گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عملہ سمیت تین سو سے زائد افراد کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...