انکولہ چٹان کھسکنے کا حادثہ : چھ دن گزرنے پر بھی لاری ڈرائیور کا نہیں چل پایا پتہ - متاثرہ لوگوں کے گھر والوں نے انتظامیہ پر لگایا تلاشی مہم میں سست روی کا الزام 

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2024, 2:09 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ ،21 / جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی چٹان کھسکنے کے تباہ کن حادثہ کو آج چھٹا دن ہے، مگر  پچھلے پانچ دنوں سے جاری تلاشی مہم کے باوجود ملبے کے اندر دبے ہوئے ٹرک اور اس کے ڈرائیور  سمیت تین لوگوں کو بازیافت کرنے میں راحت کاری ٹیم کو ابھی تک کامیابی نہیں ملی ہے ۔ 
    
تلاشی مہم میں سست رفتاری کا الزام :گم شدہ لاری کے مالک اور ڈرائیور ارجن کے رشتے دار جو کیرالہ سے جائے حادثہ پر پہنچے ہیں ان کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے تلاشی مہم بڑی سست رفتاری سے چلائی جا رہی ہے ۔ اتنے بڑے پیمانے پر گرے ہوئے پہاڑ کے ملبے کو ہٹانے کے لئے  صرف چار پانچ جے سی بی مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ملبے کے اندر ڈرائیور ارجن کے زندہ رہنے کی توقعات کے باوجود اسے باہر نکالنے کے کام میں زیادہ تیزی اور دلچسپی کا مظاہرا نہیں کیا جا رہا ہے ۔ 
    
آرمی طلب کرنے کی مانگ :گم شدہ لاری کے ڈرائیور ارجن کی بہن انجو کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کے دن ہی انہوں نے ارجن کے ملبے میں دبے ہونے کا شک ظاہر کرتے ہوئے اس کے لاپتہ ہونے کی شکایت انکولہ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی ، لیکن اس کے لئے تلاشی مہم جمعہ کے دن شروع کی گئی ہے اور ابھی تک پوری تیزی کے ساتھ اسے تلاش کرنے کا کام نہیں کیا گیا ہے ۔ اب ایسی حالت میں ہم کیا توقع کر سکتے ہیں ؟
    
ارجن کے ایک اور رشتے دار کا کہنا ہے کہ ملبے کے اندر دبے ہوئے ٹرک اور ارجن کو فوری تلاش کرنے کی حاجت رہنے کے باوجود اسے نظر انداز کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر سے ملبہ ہٹانے پر پہلے توجہ دی گئی ۔ اس پس منظر میں ارجن کے اہل خانہ نے تلاشی مہم کے لئے آرمی کو طلب کرنے کی مانگ رکھی ہے ۔
    
ارجن زندہ بازیافت ہو سکتا ہے :    جائے حادثہ پر موجود گم شدہ ٹرک کے مالک مناف نے بھی تلاشی مہم کے سست رفتار ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا  کہ پوری طاقت ملبہ کو ہٹاکر ہائی وے کو صاف کرنے پر صرف کی جارہی  ہے، حالانکہ  ہم کہتے آرہے ہیں کہ ٹرک ڈرائیور ارجن  ٹرک کے اندر زندہ  رہنے کے امکانات ہیں  ، لہٰذا اس کی جان بچانے کی طرف توجہ دی جائے۔ مُناف کا کہنا ہے کہ ارجن ٹرک کے اندر زندہ بازیافت ہو سکتا ہے ، کیونکہ اس میں دس لیٹر پانی اور کھانے پینے کی چیزیں موجود تھیں ۔ اگر حالات سازگار رہے تو ارجن اس صورتحال سے مقابلہ کرکے زندہ سلامت باہر نکل سکتا ہے ۔ 
    
راڈار  کے ذریعے تلاشی :ارجن کے اہل خانہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سورتکل سے  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف  ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کی ایک ٹیم نے ارجن کے ٹرک کا پتہ لگانے کے لئے زمین کے اندر دھاتوں کی موجودگی بتانے والی مشین گراونڈ پینیٹریٹنگ راڈار (جی پی آر) کا استعمال شروع کیا ہے ۔ 
    
نیوی اور این ڈی آر ایف بھی مصروف :اس تلاشی مہم میں نیوی اور نیشنل ڈیسیاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے افسران بھی پوری طرح حصہ لے رہے ہیں، جس سے ارجن کے گھر والوں کے لئے اس کے زندہ بچ نکلنے کی توقعات بندھی ہوئی ہیں ۔ 
    
پتہ چلا ہے کہ کل سنیچر کے دن کیرالہ سے آئی ہوئی افسران کی ایک ٹیم نے بھی آج  سے تلاشی مہم میں حصہ لینا شروع کیا ہے ۔ کیرالہ کے ایک موٹر وھیکل انسپکٹر چندرا کمار نے شک ظاہر کیا ہے کہ گم شدہ ٹرک چھ میٹر گہرے کیچڑ کے اندر دبا ہوگا ۔ 
    
 اس دوران تلاشی مہم چلانے والی ٹیم کو یقین ہے کہ انہیں جلد ہی گم شدہ لاری اور ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی مل سکتی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...