انکولہ لینڈ سلائیڈ: بھٹکل اسکول ٹیمپو ڈرائیورس یونین نے پہاڑی کا ملبہ ہٹانے والے عملے میں تقسیم کیا کھانا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd July 2024, 1:39 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/جولائی (ایس او نیوز)   انکولہ لینڈ سلائیڈ کے بعد  کیرالہ کے ارجن سمیت تین لاپتہ لوگوں  کی کھوج کرنے والے سو سے زائد  عملہ کو  آج بھٹکل اسکول ٹیمپو ڈرائیورس  یونین کی طرف سے  دوپہر کا کھانا تقسیم کیا گیا اور  کیرالہ سے خصوصی طور پر    ملبہ ہٹانے کے لئے پہنچے لوگوں کی ہمت بندھائی گئی۔

منگل 16 جولائی کو انکولہ تعلقہ کے شیرور نیشنل ہائی وے پر بھاری بارش کے دوران اچانک پہاڑی کا بہت بڑا حصہ کھسک گیا تھا اور قریب 150 میٹرحدود والی  سڑک کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے سڑک کنارے  واقع ایک ہوٹل سمیت دو ٹینکروں اور ایک لاری سمیت کئی دیگر گاڑیوں کو بھی  اپنے ساتھ بہالے گیا تھا۔  اس خطرناک واردات میں  ایک نئی ٹیکنالوجی والی لاری بھی   پہاڑی ملبے میں لاپتہ ہوگئی ہے، جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ اُس میں جی پی ایس اور دیگر آلات ایسے لگے ہوئے ہیں کہ   لاری کے اندرجو بھی لوگ  موجود  ہوں گےوہ  آٹھ دن تک  لاری کےاندر محفوظ رہ سکتے ہیں  کیونکہ  نئی ٹیکنک کے مطابق  دروازے آٹومیٹک بند ہوکر لاری کا آٹو سسٹم آن ہوجاتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بینز کمپنی کی لاری کے ساتھ کیرالہ سے تعلق رکھنے والا  ارجن نامی ڈرائیور لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس لاری کی کھوج میں  کیرالہ سے بھی سو سے زائد عملہ انکولہ پہنچا ہے، ضلع اُترکنڑا  ایڈمنسٹریشن کے ساتھ انڈین آرمی سمیت دیگر کئی   ٹیموں کے اہلکار  بھی ملبہ ہٹانے کے کام میں لگ گئے ہیں اور متعلقہ لاری کو کھوجنے کی کوشش تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

اس تعلق سے متعلقہ لاری کا مالک  مُناف نے  اتوار کو ایک وڈیو جاری کرتے ہوئے  بتایا تھا کہ  کیرالہ سے جو لوگ  انکولہ پہنچے ہیں اُنہیں  مقامی انتظامیہ کی طرف سے کسی طرح کا تعاون نہیں مل رہا ہے، اُن کے رہنے اور  کھانے کا بھی مناسب انتظام نہیں  ہے۔  انہوں نے انکولہ اور اطراف کے عوام  سے تعاون کی اپیل کی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے آج پیر کو بھٹکل اسکول ٹمپو ڈرائیورس اسوسی ایشن یونین نے پہل کرتے ہوئے  کیرالہ سے آئے ہوئے والنٹیرس کے ساتھ ساتھ  ملبہ ہٹانے کے کام پر مامور تمام  لوگوں کو دوپہر کے کھانے کے ساتھ پینے کا  پانی سپلائی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  اسوسی ایشن کے  صدر محمد حسن نے بتایا کہ  انکولہ میں متعلقہ مقام پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے کسی کو  اُس طرف جانے کی اجازت نہیں  ہے، مگر ہماری خوش قسمتی تھی کہ  اُسی وقت کاروار ایم ایل اے ستیش سئیل اُدھر پہنچے جن کی مدد سے ہم   ملبہ ہٹانے والے تمام ورکروں تک کھانا پہنچانے میں کامیاب رہے۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری نورالدین اور دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بتاتے چلیں کہ واردات کے آج سات دن مکمل ہونے کے باوجود بھی  متعلقہ لاری اور اُس کے ڈرائیور کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے، جس کے ساتھ ہی ارجن اور دیگر دو لاپتہ لوگوں کے بھی زندہ رہنے  کی اُمیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام نماز نبوی کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

بچوں کی چھٹیوں کے پیش نظر مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ بھٹکل کے زیر اہتمام شعبہ دعوت و تبلیغ کے تحت شیخ ابو عواد عبدالقادر عودہ برماور عمری کی زیر نگرانی نماز نبوی کورس کا انعقاد کیا گیا، جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔

نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام نامکمل، آئی آر بی کمپنی پر عوام کو لوٹنے کا الزام؛ بھٹکل میں میٹنگ کے بعد سخت احتجاج کی تیاری

نیشنل ہائی وے 66 فورلین تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ لینے کے باوجود، آئی آر بی (IRB) کمپنی عوامی خدمت کے بجائے انہیں لوٹنے میں مصروف ہے۔ کام مکمل ہونے سے قبل ہی ٹول ٹیکس وصولی کے ذریعے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اُترکنڑا میں ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ...

بند کی آواز پر بھٹکل میں تھم گئی روزمرہ کی زندگی؛ اسکول اور کالج سمیت کاروباری ادارے بند؛ جالی بیچ پر نظر آیا کرفیو جیسا سماں

آج بھٹکل میں ایک تاریخی بند منایا گیا جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے یتی نرسنگھا نند سرسوتی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مکمل طور پر دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے، اور ...

یتی نرسنگھا نند کو UAPA کیس کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل میں منایا جارہا ہے بند

پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے یتی نرسنگھا نند کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے مطالبے پر آج بھٹکل میں مکمل بند منایا گیا، جس کے دوران شہر کی تقریباً تمام دکانیں، کاروباری ادارے، اسکولز اور کالجز بند رہے۔

بھٹکل تنظیم نے یتی نرسنگھا نند کو غداری کیس کے تحت گرفتار کرنے کا کیا مطالبہ ؛پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں پیر کے روز بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے والے یتی نرسمہانند سرسوتی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا ...

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی پہنچی مدد؛ نوجوان کو بچالیا گیا

اتوار کی چھٹی کے دوران بینگلور سے مرڈیشور پہنچے ایک سیاح کو سمندر میں ڈوبنے کے دوران لائف گارڈ کی فوری مدد سے غرق ہونے سے بچا لیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بچائے گئے نوجوان کی شناخت پُنیت  کے  (19) کے طور پر کی گئی ہے۔