بھٹکل انجمن کالج کی طرف سے 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' صفائی پروگرام

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2024, 5:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  3 / اکتوبر (ایس او نیوز) انجمن کالج  کی این ایس ایس اور این سی سی یونٹ کی طرف سے بھٹکل کے ماوین کوروا ساحل پر 'سوچھ ساگر، سرکشت ساگر' کے عنوان سے بڑی کامیابی کے ساتھ صفائی مہم چلائی گئی ۔ یہ پروگرام ماوین کوروے گرام پنچایت کے تعاون سے مرکزی وزارت یوتھ افیئرس اینڈ اسپورٹس کی ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا ۔
    
'سوچھتا ہی سیوا' مہم کے اختتامی پروگرام کے طور پر منعقدہ اس مہم میں انجمن کالج کے این ایس ایس اور این سی سی سے وابستہ طلبہ ، اساتذہ اور عملے کے افراد نے ساحل پر ادھر اُدھر پڑے ہوئے  کچرے کے ڈھیر کو ہٹاتے ہوئے اس علاقے کو صاف کرنے کی کارروائی بڑی خوش اسلونی سے انجام دی ۔
    
طلبہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے جو بڑے پیمانے پر کچرے ڈھیر جمع کیا تھا اسے ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری ماوین کوروا گرام پنچایت نے سنبھالی ۔ 
    
اس موقع پر این ایس ایس آفیسر پروفیسر آر ایس نائیک نے صفائی ستھرائی کی اہمیت سمجھائی ۔ ماوین کوروے گرام پنچایت کے دفتر میں منعقدہ گاندھی جینتی پروگرام میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ کالج کے پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ اور گرام پنچایت کے افسران نے گاندھی جی کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہر ایک شہری کے فرائض میں شامل ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر کار بے قابو ہوکر گارڈن میں گھس گئی

  ہلکی بارش کے دوران ایک ماروتی سوئفٹ کار ڈرائیور کے ہاتھوں  بے قابو ہوکر  میونسپل گارڈن میں گھس گئی، کار کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے، البتہ کار پر ڈرائیور اکیلا تھا، جس کی وجہ سے  معمولی زخموں کے ساتھ وہ محفوظ رہ گیا۔ حادثہ جمعہ کی شب قریب  گیارہ بجے   پیش آیا۔

بھٹکل: ندی میں پھسل کر ڈوبنے والے کسان کی لاش دو دن بعد برآمد

 منگل کے روز باغبانی کا کام مکمل کرنے کے بعد قریبی ندی میں ہاتھ پاؤں دھونے کے دوران غلطی سے ندی میں پھسل کر گرنے والے ایک کسان کی لاش آج جمعرات کو برآمد کر لی گئی۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ رامیا کرشنا گونڈا کے طور پر ہوئی ہے۔