پیغام رسانی کی ایک ایپ رازداری کے خدشات کے پیش نظر گوگل پلے اسٹور سے ہٹادی گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2023, 1:57 AM | عالمی خبریں | سائنس و ٹیکنالوجی |

لندن 27/نومبر(ایس او نیوز): آئی میسج کے ساتھ پیغام رسانی ممکن بنانے والی ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی رکھنے کی وجہ سے گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین رازداری  مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں۔

نتھنگ چیٹ ایپ دو کمپنیوں نتھنگ اور سن برڈ کے ساتھ اشتراک سے بنائی گئی تھی جس کا مقصد صارفین کو مثبت تجربہ فراہم کرنا تھا۔ تاہم اس کی کوڈنگ کی گہرائی میں تحقیق کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارفین کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

نتھنگ کی ویب سائٹ کے مطابق نتھنگ وہ پہلی موبائل کمپنی ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے درمیان پیغام رسانی کے بڑے مسئلے کا حل پیش کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہر اور ٹیکسٹ ڈاٹ کام کے بانی کشن بیگاریا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر نتھنگ چیٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی معلومات سے سے آگاہ کیا۔

ٹیکسٹ ڈاٹ کام کی ٹیم نے ’سن برڈ/نتھنگ چیٹس محفوظ نہیں‘ کے نام سے ایک بلاگ شائع کیا جس میں سامنے آنے والی مسائل کے متعلق تفصیلات بتائیں گئیں۔

کشن بیگاریا کا کہنا تھا کہ نتھنگ چیٹس کے پشت پر موجود ٹیکنالوجی انتہائی غیر محفوظ ہے، جس میں HTTPS تک استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایپ میں کریڈینشیل سادہ ٹیکسٹ میں HTTP بیک اینڈ پر بھیجے جاتے ہیں جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو سپورٹ نہیں کرتا۔

اِن انکرپشنز کے بغیر ایپ بآسانی صارفین کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیو تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔

21 نومبر کو نتھنگ چیٹ نے ویب سائٹ پر اَپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے کچھ بگز دور کرنے کے لیے ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دیا ہے

ایک نظر اس پر بھی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر طاقتور حملہ، 250 راکٹ فائر کر کے 7 افراد زخمی

اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا ...

وہاٹس ایپ صارفین نئی جعلسازی سے ہوشیار! ڈیسک ٹاپ کمپوٹر پر وہاٹس ایپ کھولنے کی صورت میں جعلساز کرسکتا ہے آپ کا کمپوٹرہائک

وہاٹس ایپ کی طرف سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ نیا فِشنگ اسکیم ان کے تمام نجی پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  فِشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلساز ای میل، میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل ... آز: ابوالکلام انصاری

آج کے انٹرنیٹ کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ زیادہ تر آن لائن کاموں کی سہولیات موبائل پر دستیاب ہیں۔ اسلئے تقریباً سبھی گھروں میں آج کل موبائل فون پایا جارہا ہے۔ آج سے تقریباً دو دہائی سال  پہلے تک بھی فون صرف بات چیت کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ ...

اسٹریلیا میں نصب کی جانے والی نئی طاقتور دوربین سے دس لاکھ نئی کہکشائیں دریافت

آسڑیلیا میں نصب کی جانے والی ایک نئی طاقت ور دوربین نے دس لاکھ نئی کہکشاؤں کی نشاندہی کی ہے جو اس سے پہلے ماہرین فلکیات کے علم میں نہیں تھیں۔ نئی دریافت سے یہ پتا چلتا ہے کہ کائنات کی وسعت ابھی تک انسان کے علم اور سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔