کیا بی جے پی کا بیڑا غرق کرنے میں اننت کمار ہیگڑے کا ہاتھ ہے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2024, 11:46 AM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،  11 / جولائی (ایس او نیوز) حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے 'چار سو پار' کا جو خواب دیکھا تھا اسے چکناچور کرنے اور اتر پردیش میں شرمناک شکست کے ساتھ ملکی سطح پر صرف 245 سیٹوں محدود کرتے ہوئے سیاسی سمندر میں پارٹی کا بیڑا غرق کرنے میں اتر کنڑا کے رکن اسمبلی اننت کمار ہیگڑے کا ہاتھ ہونے کی بات ان دنوں میں میڈیا میں گردش کر رہی ہے ۔ 
    
لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں اتر پردیش میں بی جے پی کے  چاروں خانے چت کے اسباب کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے حوالے سے یہ خبر عام ہوئی ہے کہ رکن پارلیمان انت کمار ہیگڑے اور اس کی پیروی دیگر بی جے پی کے لیڈروں نے پارٹی کو پارلیمنٹ میں مکمل اکثریت ملنے پر دستور تبدیل کرنے کی جو بات کہی تھی وہی بی جے پی کی شکست کا سبب بن گئی ۔
    
کہا جاتا ہے کہ کمیٹی نے اتر پردیش کے تمام 80 پارلیمانی حلقوں کا دورہ کرنے اور جائزہ لینے کے بعد پارٹی ہائی کمان کو جو رپورٹ سونپی ہے اس میں بی جے پی کی مات کے لئے پانچ اہم اسباب گنائے گئے ہیں ۔ اس میں ایک اہم سبب اننت کمار ہیگڑے کےعلاوہ راجستھان میں دل بدلی کے ذریعے  بی جے پی میں شامل ہو کر پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار بننے والی جیوتی میردھا اور ایودھیا فیض آباد سے بی جے پی امیدواور للّو سنگھ کو بتایا گیا ہے جن کی طرف سے دئے گئے  دستور بدلنے کے بیانات اور اس کے لئے ووٹروں سے پارٹی کے لئے قطعی اکثریت کی مانگ کرنا بتایا گیا ہے ۔
    
میڈیا میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ یو پی میں پارٹی کی شرمناک شکست کے لئے وہاں کے معاملات میں یوگی مخالف سمجھے جانے والے وزیر داخلہ امیت شاہ کی بے جا مداخلت کا بھی بڑا ہاتھ ہے اور اس کے پیچھے امیت شاہ کی طرف سے یوگی آدتیہ ناتھ کو کنارے لگانے والی حکمت عملی کام کر رہی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...