کانگریس کی انتخابی شکست کی جانچ کرنے کمیٹی قائم کی جا ئے گی، پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے متعدد شعبے قائم کرنے کے پی سی سی عہدیداروں کی میٹنگ میں فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2024, 1:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2 /جولائی (ایس او نیوز  ) نائب وزیر اعلیٰ  اور کے پی سی سی صدر ڈی  کے شیو کمار نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگر یس پارٹی کی توقعات کے برخلاف ناقص مظاہرہ کے اسباب کا جائز ہ  لینے کیلئے جانچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز انہوں نے کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو آڈیٹوریم میں منعقدہ کے پی سی سی عہدیدارو ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو وارننگ دی کہ جن کارکنوں نے پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دیانتداری سے کام نہیں کیا، ان کے خلاف بلا مروت کارروائی کی جائے گی۔ اس میٹنگ کے بعد تفصیلات میڈیا کو دیتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو ریاست میں لوک سبھا  15 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی کی امید تھی، لیکن یہ امید چند لوگوں کی لاپروائی کے سبب جھوٹی ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ  کلیان  کرناٹک  کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر حصوں میں پارٹی کو شکست کیوں ہوئی، اس کی جانی سختی سے کی جائے گی ، اس کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر اسمبلی حلقہ میں پارٹی کی  شکست کے اسباب کا جائزہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ایکزٹ پول میں کہا گیا تھا کہ کا نگریس کو ایک یا دو سیٹوں پر کامیابی ملے گی ۔ کانگریس نے بھلے ہی 19 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن یہ جیت اطمینان بخش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گارنٹی اسکیموں کو اتنی کامیابی سے نافذ کرنے کے باوجود بھی عوام نے کیوں کا نگریس کا ساتھ نہیں دیا، اس کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کرناٹک  میں اس بار مودی لہر  بالکل نہیں تھی ۔ بی جے پی کی مانند کانگریس میں داخلی  اختلافات بھی نہیں تھے۔ اتحاد کے ساتھ وزیر اعلی اور انہوں نے چناؤ کا سامنا کیا، پھر بھی پارٹی کو متوقع جیت نہیں مل سکی تو اس بات کا جائزہ لینا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کیلئے اے  آئی سی  سی کی جانچ کمیٹی جلد ہی  بنگلورو  کا دورہ کرنے والی ہے۔ اس میٹنگ  میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے گھپلوں کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔ شیو کمار نے کہا کہ حالیہ کونسل انتخابات میں کانگریس نے وقت سے پہلے امیدواروں کا اعلان کر دیا جس سے پارٹی کو جیتنے میں آسانی ہوئی۔ یہی فارمولہ اب تمام انتخابات کیلئے اپنایا جائے گا۔

شیو کمار نے کہا کہ ریاست کے تین اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا سامنا کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس  کمیٹی نے شگا ؤں حلقہ سے متعلق رپورٹ دے دی ہے۔ 3 جولائی کے بعد سندور حلقہ کی رپورٹ ملے گی اور اس کے بعد وزیر زراعت چلورا یا سوامی چین  پٹن  حلقہ کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔

شیو کمار نے کہا  اب تک تک بہت سارے اراکین اسمبلی اپنے گھروں میں پارٹی میٹنگ کا اہتمام کرتے ۔ آئندہ سے اراکین اسمبلی کی رہائش گاہوں پر پارٹی کی میٹنگ نہیں ہوگی ۔ اگر اس تنبیہ کے بعد گھر میں پارٹی میٹنگ کی گئی تو ایسا کرنے والے اراکین اسمبلی پر کارروائی کی جائے گی۔ اس طرح کی میٹنگوں میں دیکھا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کے حامیوں کی بھر مار رہتی ہے اور پارٹی کارکن موجود نہیں رہتے۔ اسے اب جاری نہ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال یا دو  میعادوں کے لئے ضلع یا بلاک صدور رہ چکے وہ رہنما جو پارٹی میں متحرک نہیں ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے شیو کمار نے کہا کہ پارٹی میں چند نئے شعبے قائم کئے جائیں گے، ان میں ٹرانسپورٹ، سلم ڈیولپمنٹ کو آپریشن، اپارٹمنٹ  ویلفیر  شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ بنگلورو کے تمام لوگ سبھا  حلقوں میں اپارٹمنٹ   موجود ہیں، ان اپارٹمنٹوں میں چارلا کھ سے زیادہ   لوگ آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیورس   اور دیگر ڈرائیورو ں کیلئے ایک الگ شعبہ بنایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاستی حکومت نئے فوجداری قوانین میں ترمیمات پر کررہی ہے غور

مرکزی حکومت کی طرف سے سابقہ فوجداری قوانین کی جگہ جو تین نئے قوانین عمل میں لائے گئے ہیں اس کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت ان نئے قوانین میں اپنی طرف سے ترمیمات لانے اور ریاستی سطح پر قوانین تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

بھٹکل آنے والی بس شموگہ کے قریب آئینور میں اُلٹ گئی؛ معمولی زخموں کے ساتھ سبھی مسافر محفوظ

شموگہ سے بھٹکل آنے والی  سرکاری بس  ہوس نگر کے قریب  نگرا گھاٹ پر ایک منی لاری سے ٹکراکر اُلٹ گئی  اور ایک آم کے درخت کے سہارے لٹک کر جام ہوگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار تمام  67 مسافر معمولی زخموں کے ساتھ بال بال محفوظ رہ گئے۔ حادثہ  ضلع شموگہ کے آئینور سے آگے  نگرا گھاٹ پر ...

ریاست میں بڑھتا ہوا ڈینگی کا قہر - 6 مریضوں کی موت - 824 افراد متاثر

مانسوں کے موسم کے ساتھ ریاست میں ڈینگی بخار کا قہر بڑھتا جا رہا ہے ۔ چکمگلورو ضلع میں ڈینگی میں مبتلا ایک شخص کی موت کے ساتھ سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ بینگلورو میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 824 ہوگئی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کی پی ایم مودی سے ملاقات، زیر التوا پانی سمیت مختلف پروجیکٹوں کے لیے فنڈز کا مطالبہ

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے ہفتہ  کو نئی دہلی میں پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے تین بڑے زیر التواء پانی کے پروجیکٹوں کے لیے مرکز سے منظوری طلب کی جس میں میکے داتو پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ  کا مقصد بنگلورو اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پینے کا پانی فراہم ...