بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ کا عبوری اسٹے، اگلی سماعت 23 اکتوبر کو مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 10:49 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے 15 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، اور اس معاملے کی اگلی سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔ اس کارروائی کا آغاز پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے بعد ہوا، جس میں سرکاری راستے پر تجاوزات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ دیہی سڑک کے درمیان سے 60 فٹ کے فاصلے پر قائم کردہ تعمیرات کو تین دن کے اندر ہٹایا جائے۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے 23 افراد کے گھروں اور دکانوں پر نوٹس چسپاں کیا گیا تھا، جنہیں جواب داخل کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اب 23 اکتوبر کی سماعت کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بہرائچ میں ہفتہ کو 23 لوگوں کے گھروں اور دکانوں پر پی ڈبلیو ڈی نے نوٹس چسپاں کیا تھا۔ محکمہ کی جانب سے نوٹس سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیکر لگایا گیا تھا۔ ایسے میں تین دن میں دیہی سڑک کے درمیان سے 60 فٹ کی دوری پر بنائی گئی تعمیرات کو ہٹانے کے لئے کہا گیا تھا۔

دراصل، بہرائچ کے اصل ملزم عبد الحمید سمیت 23 افراد کے گھروں اور دکانوں پر پی ڈبلیو ڈی نے ہفتے کے روز نوٹس چسپاں کیا تھا۔ محکمہ نے سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیا تھا اور تین دن میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ اتر پردیش کے بہرائچ میں 13 اور 14 اکتوبر کو وسرجن جلوس کے دوران ہونے والے تشدد میں ایک نوجوان، رام گوپال مشرا ہلاک ہو گیا تھا۔ جمعہ کو پولیس نے ملزمان عبد الحمید، رنکو عرف سرفراز، فہیم، تعلیم اور افضل کو سی جے ایم پرتیبھا چودھری کے سامنے پیش کیا، جہاں سے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

تشدد کے بعد شہر میں آہستہ آہستہ امن و امان بحال ہو رہا ہے۔ جمعہ کے روز شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر میں نماز کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی سے بچا جا سکے۔ تمام مساجد میں جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ ڈی ایم مونیکا رانی، ایس پی ورندا شکلا، سٹی مجسٹریٹ شالینی پربھاکر، اور سٹی پولیس افسر رمیش پانڈے نے شہر کا دورہ بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر جنرل اوپیندر دویدی کی جانب سے سخت بیان

مشرقی لداخ میں تعطل کے خاتمے کے لیے ہندوستان اور چین کے درمیان معاہدے کے بعد، ہندوستانی فوج کے جنرل اوپیندر دویدی نے اہم بیان دیا ہے۔ منگل، 22 اکتوبر 2024 کو، انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ ہندوستانی افواج تب ہی چین سے پیچھے ہٹیں گی جب لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی صورتحال ...

یوپی حکومت نے انکاؤنٹر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں

یوپی پولیس کے انکاؤنٹر کے حوالے سے اٹھتے سوالات کے تناظر میں یوگی حکومت نے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات ڈی جی پی کی جانب سے دی گئی ہیں، جن کے مطابق انکاؤنٹر کرنے والی ٹیم کو مجرم کے مرنے یا زخمی ہونے کی صورت میں انکاؤنٹر کی جگہ کی ویڈیو گرافی کرنا ہوگی۔ نئے رہنما خطوط ...

اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی نے نواب ملک کی بیٹی کو امیدوار نامزد کیا

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اجیت پوار نے نواب ملک کی بیٹی، ثنا ملک شیخ، کو ممبئی کے انوشکتی نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ ثنا ملک 23 اکتوبر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ نواب ملک کی پارٹی میں سرگرمیوں کے باعث بی جے پی کی قیادت بے ...

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، ’جی آر اے پی-2‘ کے تحت نئی پابندیاں اور ہدایات جاری

دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کے بڑھتے مسائل کے پیش نظر آج، 22 اکتوبر 2024، جی آر اے پی (گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان) کے دوسرے مرحلے یعنی جی آر اے پی-2 کو نافذ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد تک بڑھ کر 300 سے تجاوز کر چکا ہے۔ ...

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نام نہ آنے پر اراکین اسمبلی کا ساگر بنگلے پر احتجاج

ہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی جانب سے 99 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست اتوار کو جاری کی گئی تھی۔ جن امیدواروں کے نام اس فہرست میں شامل تھے، انہوں نے راحت کی سانس لی، لیکن جن کا نام شامل نہیں تھا، ان میں سے کئی اراکین اسمبلی ناراض ہو گئے۔

ہریانہ: پرالی کے دھوئیں سے پریشان، 24 افسران اور ملازمین معطل

ہریانہ میں پرالی جلانے پر پابندی عائد ہے، لیکن اس میں خاطر خواہ کمی نظر نہیں آ رہی۔ اس صورتحال کے پیش نظر، حکومت نے محکمہ زراعت کے 24 افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔ منگل کو حکومت نے ان 24 ملازمین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جن میں ایگریکلچر ڈیولپمنٹ افسر سے لے کر ...