آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات ، وقف ترمیمی بل پر بورڈ نے تفصیل سے اپنا مؤقف پیش کیا

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2024, 11:55 AM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی ، 21/ستمبر  (ایس او نیوز /پریس ریلیز) وقف ترمیمی بل پر اپنا مؤقف رکھنے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو موقع دیا تھا۔ یہ میٹنگ   جمعرات  کو پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ وفد میں جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی لیگل کمیٹی کے اسسٹنٹ کنوینر و رکن عاملہ سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد ، رکن عاملہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی اور رکن عامله و ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس شامل تھے۔

اس موقع پر جے پی سی کے تمام ارکان موجود تھے۔ سب سے پہلے ڈاکٹر الیاس نے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد صدر بورڈ نے تفصیل سے وقف کی شرعی حیثیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔ مولانا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بورڈ مسلمانان بند کا ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے، جس میں ملک کی تمام اہم دینی و ملی جماعتیں تمام مسالک تمام اہم دینی مدارس ملت کے علماء اور دانشوروں کی نمائندگی ہے پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے بھی وقف کی شرعی حیثیت پر گفتگو کی۔ اس کے بعد سینئر ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد نے وقف ترمیمی بل کی خامیوں اور نقائص پر قانونی نقطۂ نظر سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔

مولانا محمد فضل الرحيم مجددی اور ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا۔ بعد ازاں جے پی سی کے بعض ارکان نے توضیحی سوالات کئے جس کے ارکان وفد کی جانب سے تفصیل سے جواب دئے گئے۔ اس سے قبل بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے تفصیلی جائزے اور اس پر بورڈ کے اعتراضات پر مبنی 211 صفحات پر مشتمل ایک یاداشت بھی جمع کی گئی تھی، جس کی کاپیاں جے پی سی کے ارکان کو قبل از وقت فراہم کردی گئی تھیں۔ کمیٹی کے بعض کو قبل از وقت فراہم کردی گئی تھیں۔ کمیٹی کے بعض ممبران نے بورڈ کے ڈرافٹ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وقف ترمیمی بل پر اب تک اس سے بہتر چیز ہمارے سامنے نہیں آئی ہے، اس میں وقف ترمیمی بل سے متعلق تمام سوالات کا جواب موجود ہے اور بڑی حد تک ہمارے اشکالات دور ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک غیر رسمی میٹنگ میں 24 اگست کو بورڈ چیئرمین کمیٹی کو ایک مختصر یاداشت پیش کرچکا ہے۔ ارکان بورڈ اور چیئرمین کمیٹی نے جو سوالات اٹھائے اس کے لئے بورڈ سے کہا گیا کہ وہ تحریری سوالات ملنے کے 15 دن کے اندر اپنے جوابات جمع کرادے۔ آخر میں چیئرمین کمیٹی نے ارکان وفد کا شکریہ ادا کیا۔ بورڈ کی طرف سے جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحيم صاحب نے چیئرمین جے پی سی اور تمام ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سے ہماری باتوں کو سنا۔ یہ میٹنگ تقریبا ڈھائی گھنٹہ تک چلی۔

ایک نظر اس پر بھی

وادی کشمیر: بڈگام میں بی ایس ایف کی گاڑی کے حادثے میں 4 اہلکار ہلاک، 36 زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے وترہیل علاقے میں جمعہ کی شام بی ایس ایف کی ایک گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے۔ یو این آئی اردو کے مطابق، زخمیوں میں سے 12 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے ...

’ایک ملک، ایک انتخاب‘ پر ایس وائی قریشی کی تنقید: ووٹروں کے لیے مسائل کا خدشہ

سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے حوالے سے کچھ اہم اندیشے ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے اس کی عملیت اور ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ سفارشات میں متعدد خامیاں موجود ہیں۔ قریشی نے اس معاملے میں پارلیمنٹ میں بحث کی ضرورت پر زور ...

بی جے پی حکومتیں پولیس کو ’محافظ‘ سے ’حیوان‘ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؛ پرینکا گاندھی کا الزام

اڈیشہ میں بی جے پی حکومت کے تحت پولیس کے ہاتھوں ایک فوجی افسر اور اس کی منگیتر کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ زیر بحث ہے۔ اس معاملے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ میں پیش آنے والے اس شرمناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "جب فوجی افسر مدد کے ...

اروند کیجریوال کا دعویٰ: ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی

دہلی کے وزیر اعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اروند کیجریوال پہلی بار ہریانہ پہنچے اور یمنا نگر میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا۔ اس دوران انہوں نے واضح کیا کہ ہریانہ میں جو بھی حکومت بنے گی، وہ عام آدمی پارٹی کے بغیر نہیں بنے گی۔

اجے ماکن نے 60 سال کی عمر میں جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرتے ہوئے پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ حاصل کیا

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اجے ماکن نے 60 برس کی عمر میں ہندوستانی شماریاتی ادارہ (آئی ایس آئی) کولکاتا سے ڈیٹا اینالیٹکس میں پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کی خبر ایکس پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اسے اپنے لیے ایک ذاتی سنگ میل قرار دیا۔ ماکن نے اس ...