بھٹکل علی پبلک اسکول میں طالبہ آمنہ عرفہ نے کی حفظ قرآن مجید کی تکمیل ؛ عصری تعلیم کے دوران حفظ کی سعادت حاصل کرنے پر کی جارہی ہے ستائش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2024, 1:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28 جنوری  (ایس او نیوز)    علی پبلک اسکول بھٹکل کی نویں جماعت  میں زیر تعلیم طالبہ آمنہ عرفہ بنت نورالامین رکن الدین نے اپنی جاری عصری تعلیم کے ساتھ اسکول میں ہی تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے جس پر   ذمہ داران   کی جانب سے طالبہ کی ستائش  کی جارہی ہے ساتھ ساتھ اسکول کے منتظمین کو بھی مبارکباد دی جارہی ہے۔

ختم قرآن مجید کا یہ مبارک عمل جامعۃ الصالحات بھٹکل کی نائب مہتممہ محترمہ نسیمہ محتشم صاحبہ کے ذریعے عمل میں آیا اور انہوں نے  ہی  اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے جلسہ میں جس میں اسکول کی طالبات کے سرپرستان بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ختم قرآن مجید کی دعا  کی۔ 

 علی پبلک اسکول کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ     نویں جماعت میں زیر تعلیم اس خوش قسمت طالبہ نے الحمدللہ صرف دو سال کی مدت میں اپنی جاری عصری تعلیم کے ساتھ قرآن مجید کا حفظ مکمل کیا۔  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علی پبلک اسکول میں گزشتہ چھ سالوں سے اسکول میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے لیے جاری عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید کا نظم ہے۔ 

گزشتہ سال نو طلبہ وطالبات نے حفظ مکمل کیا تھا، حفظ کی طالبات کے لیے صبح کے تین ابتدائی گھنٹے حفظ کے لیے خاص ہے بقیہ پانچ گھنٹوں  میں وہ عصری تعلیم حاصل کرتے ہیں، امسال بھی انیس حفاظ معلمین ومعلمات کے ذریعے ڈھائی سوسے زائد طلبہ وطالبات حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور ان میں سے بعض قریب الختم بھی ہیں،  پریس ریلیز میں سرپرستوں سے کہا گیا ہے کہ  یہ ان  کے لیے  نایاب اور سنہرا موقع ہے کہ وہ علی پبلک اسکول میں پڑھنے والے اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے حفظ قرآن مجید کے اس نظم سے فائدہ اٹھا ئیں، چوتھی جماعت کے بعد بچوں کو حفظ کرانے کا اسکول میں نظم ہے۔

Ninth-grade student at Ali Public School, Bhatkal, completes Holy Quran memorization in two Years

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔