اترپردیش میں بی جے پی کے آپسی تنازعے کے دوران اکھلیش یادو کا ’مانسون آفر‘، کہا- ’100 لاؤ، سرکار بناؤ‘

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2024, 8:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) اترپردیش میں جاری بی جے  پی کے آپسی تنازعے کے دوران اکھلیش یادو کے ایک ’آفر‘ نے ریاست میں سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے۔ اکھلیش یادو نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مانسون آفر، 100 لاؤ ، سرکار بناؤ‘۔ اکھلیش یادو کے اس ایک جملے کے پوسٹ نے اترپردیش میں بی جے پی کے اندرونی خلفشار کو مزید واضح کر دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی اتر پردیش میں بی جے پی کے درمیان اندرونی خلفشار جاری ہے جو تجزیاتی میٹنگوں کے بعد سے مزید کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بی جے پی کی اس اندرونی خلفشار کے درمیان سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مانسون آفر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سو لاؤ، حکومت بناؤ۔ اکھلیش یادو کے اس آفر کے بارے میں صاف طور پر کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ آفر کیشو پرساد موریہ کو دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی موریہ کو اس طرح کا آفر دے چکے ہیں۔

اس سے قبل جب بی جے پی میں کی اندرونی تنازعے کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں تو اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ بی جے پی کی کرسی کی لڑائی کی گرمی میں یوپی میں نظم و نسق ٹھنڈے بستے میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ توڑ پھوڑ کی جو سیاست بی جے پی دوسری پارٹیوں میں کرتی تھی، اب وہی کام وہ اپنی پارٹی کے اندر کر رہی ہے۔ اسی لیے بی جے پی اندرونی جھگڑوں کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی میں عوام کے بارے میں سوچنے والا کوئی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں بی جے پی لیڈروں کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آگیا۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ پارٹی حکومت سے بڑی ہے اور یہ کہ کارکنوں کا درد میرا درد ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں حد سے زیادہ اعتماد نے بی جے پی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ریاستی بی جے پی کے اسی اختلافات کے تحت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ کو دہلی بلایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...