سماجوادی کے باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اکھلیش یادو اسپیکر کو لکھیں گے خط

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 11:43 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 27/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) راجیہ سبھا انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے جن ارکان اسمبلی نے اعلانیہ طور پر بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی، ان کے خلاف پارٹی اب ایکشن لینے جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان باغیوں کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے وہ اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ اکھیلش یادو نے یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ خبروں کے مطابق ان ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی بنیاد ان کی کراس ووٹنگ نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کو بنیاد بنایا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو سے اپنا دل کی صدر اور رکن اسمبلی پلوی پٹیل کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ وہاں جا کر کیا ملے گا؟ وہ پی ڈی اے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ پلوی پٹیل کی رکنیت منسوخ کرنے کے لیے نہیں کہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے کہا کہ مانسون آفر کو ونٹر آفر تک جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں وائی فائی کے دو پاس ورڈ ہیں، آپ کھیل دیکھئے دہلی کے وائی فائی کے پاس ورڈ کا۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی کے سات ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں کھیل کر کراس ووٹنگ کی تھی۔ ان میں اونچاہار کے رکن اسمبلی منوج پانڈے، گوسائی گنج کے رکن اسمبلی ابھے سنگھ، گوری گنج کے رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ، کالپی کے رکن اسمبلی ونود چترویدی، چایل کے رکن اسمبلی پوجا پال، جلال آباد کے رکن اسمبلی راکیش پانڈے اور بیسولی کے رکن اسمبلی آشوتوش موریہ شامل تھے۔ امیٹھی کی رکن اسمبلی مہاراجی دیوی ووٹنگ کے دوران غیر حاضر تھیں جس سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ انہوں نے بھی بی جے پی کی مدد کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...