مایوسی اور ناکامی کا اظہار منفی نعروں میں، 'خوفزدہ' لوگ ہی خوف پھیلاتے ہیں: اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت وار

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 5:29 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 2/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، جہاں پارٹیاں ایک دوسرے پر پوسٹر بازی کے ذریعے نشانہ سادھ رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ نعرے "بٹیں گے تو کٹیں گے" پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے بھی لکھنؤ کی سڑکوں پر پوسٹر لگائے ہیں، جن میں مثبت پیغام کے ساتھ لکھا ہے "جڑیں گے تو جیتیں گے"۔

یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی بی جے پی کے پوسٹر والے نعرے کو لے کر سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ منفی نعرہ ان کی مایوسی اور ناکامی کی علامت ہے، جن کا نظریہ جیسا، ان کا نعرہ ویسا ہے۔ اس نعرہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے جو گنتی کے 10 فیصد ووٹر بچے ہیں، اب وہ بھی کھسکنے کی دہلیز پر ہیں۔ اس لیے یہ ان کو ڈرا کر ایک کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں لیکن ایسا کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا کہ منفی نعرے کا اثر بھی ہوتا ہے۔ دراصل اس مایوس کن نعرہ کے آنے کے بعد ان کے بچے کھچے حامی یہ سوچ کر اور بھی مایوس ہیں کہ جنہیں ہم طاقتور سمجھ رہے تھے، وہ تو اقتدار میں رہ کر بھی کمزوری کی ہی باتیں کر رہے ہیں۔ جس مثالی ریاست کا تصور ہمارے ملک میں کیا جاتا ہے، اس کی بنیاد میں 'بے خوف' ہوتا ہے 'خوف' نہیں۔ یہ سچ ہے کہ 'خوفزدہ' ہی خوف بیچتا ہے کیونکہ جن کے پاس جو ہوگا، وہ وہی تو بیچیں گے۔

اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ کے ذریعہ کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ نعرہ 'بدترین نعرہ' کے طور پر درج ہوگا اور ان کے سیاسی زوال کے آخری باب کے طور پر آخری کیل ثابت ہوگا۔ ملک اور سماج کے مفاد میں انہیں اپنی منفی نظر اور نظریے کے ساتھ اپنے صلاح کار بھی بدل لینے چاہئیں۔ یہ ان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ ایک اچھی صلاح یہ ہے کہ 'پالیں تو اچھے خیال پالیں' اور آستینوں کو کھلا رکھیں، ساتھ ہی بانہوں کو بھی، اسی میں ان کی بھلائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کوڈاکارا بلیک منی اسکینڈل: بی جے پی کو کمل کی جگہ 'بورا' نشان اپنانے کا مشورہ، سی پی آئی ایم کا مذاق

تقریباً تین سال پرانے بلیک منی کیس کے حوالے سے ہفتہ کو کیرالہ کی حکمراں جماعت سی پی آئی ایم کے رہنما اور کیرالہ کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر پی اے محمد ریاس نے کہا کہ "نئے انکشافات نے بہت سی چیزیں واضح کر دی ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ بی جے پی کو اپنے انتخابی نشان ...

اکتوبر میں جی ایس ٹی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اکتوبر میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے چھ ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، یہ مسلسل آٹھویں مہینے 1.7 لاکھ کروڑ روپے کے نشان سے اوپر رہی ہے۔ یکم نومبر کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں ...

مہاراشٹر میں بی جے پی کی ’واشنگ مشین‘ سب سے زیادہ سرگرم، اجیت پوار کے معاملے پر جئے رام رمیش کا طنز

مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کی گہما گہمی میں کئی لیڈران کے بیانات سرخیوں میں ہیں۔ انہی میں این سی پی لیڈر اجیت پوار کا معاملہ بھی زیرِ بحث ہے، جس پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سخت رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے اجیت پوار کو این ڈی اے میں شامل کرنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ اور ...

سپریم کورٹ متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ 5 نومبر کو متھرا میں واقع شری کرشنا جنم بھومی اور عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ شاہی عید گاہ کمیٹی نے اس کیس میں تین عرضیاں دائر کی ہیں، جن پر عدالت سماعت کرے گی۔ مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی ان درخواستوں میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 288 سیٹوں پر 7994 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق، اس بار 7994 امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا، جبکہ 921 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ نامزدگی جمع کروانے کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ...