دہلی میں شدید فضائی آلودگی برقرار، 13 مقامات پر اے کیو آئی 400 سے زائد

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2024, 12:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی میں فضائی آلودگی سے لوگوں کو ابھی تک کوئی خاص راحت نہیں ملی ہے، اور شہر کی فضا میں سانس لینا اب مشکل ہو گیا ہے، جس سے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بدھ کے روز بھی شہر کی فضائی کیفیت مسلسل چوتھے دن 'سنگین' زمرے میں رہی۔ مجموعی طور پر، آلودگی کی سطح 'انتہائی خراب' کی حد کو چھو رہی ہے۔ وزیر پور میں اے کیو آئی 421، بوانا میں 409، نیو موتی باغ میں 378 اور این ایس آئی ٹی میں 444 ریکارڈ کیا گیا۔

وہیں منگل کو تیسرے دن بھی دہلی میں فضائی آلودگی میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی تھی۔ اس موسم کے پہلے کہرے کے درمیان اے کیو آئی 373 درج کیا گیا۔ تشویش کی بات یہ رہی کہ 13 میں سے زیادہ تر ہاٹ اسپاٹ پر اے کیو آئی 400 کو تجاوز کر چکا ہے یعنی 'سنگین' زمرے میں ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ذریعہ جاری ایئر کوالیٹی بلیٹن کے مطابق منگل کو راجدھانی کا اے کیو آئی 373 رہا۔ ایک دن پہلے سوموار کو یہ 381 اور اتوار کو 382 تھا۔ پورے شہر کے 8 اسٹیشنوں پر دوپہر ایک بجے سے فضائی آلودگی کی سطح سنگین زمرے (اے کیو آئی 400 سے زیادہ) تک پہنچ چکی تھی۔ ان مقامات میں آنند وِہار، اشوک وِہار، بوانا، مُنڈکا، نیو موتی نگر، جہانگیر پوری، وزیر پور اور وویک وِہار شامل تھے۔

ایئر کوالیٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے سات دنوں کے لیے اے کیو آئی لگاتار 350 سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔ کبھی کبھی یہ 400 سے بھی تجاوزکر سکتا ہے اس لیے افسروں کو ان ریاستوں میں پرالی جلانے پر سختی سے روک لگائے جانے کی ضرورت۔ اس کے علاوہ افسروں کو یہ بھی یقینی کرنا چاہیے کہ ٹرانسپورٹ اور دھول سے ہونے والے اخراج کو روکنے کے لیے گریپ کے تحت اقدامات کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

آپ صرف ڈھول بجا کر لوگوں سے گھر خالی کرنے اور انہیں منہدم کرنے کے لیے نہیں کہہ سکتے، سپریم کورٹ کی یوپی حکومت کو پھٹکار؛ 25 لاکھ معاوضہ دلوانے کا حکم

اُتر پردیش میں بلڈوزر ایکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یوپی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ انہوں نے بغیر اطلاع دئے سڑک کی توسیع کے لیے ایک گھر کو منہدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایسے  "من مانی" رویے پر سرزنش کرتے ہوئے  مالک مکان کو 25 لاکھ ...

ناگپور میں راہل گاندھی کا آر ایس ایس اور بی جے پی پر حملہ، کہا- 'ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی'

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز ناگپور میں ایک بار پھر ملک میں "ذات پر مبنی مردم شماری" کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بہتر طور پر پتا چل سکے گا۔ "سنودھان سمّان سمیلن" میں خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی ...

وائناڈ ضمنی انتخاب: بی جے پی کی سیاست کے خلاف پرینکا گاندھی کا عزم، عوامی حقوق کے تحفظ کا وعدہ

کانگریس کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے وائناڈ کے چروکوڈ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور بی جے پی کی تقسیم کی سیاست پر سخت تنقید کی۔ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے وائناڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں محبت اور عزت دے رہے ہیں۔ ...

یوپی ضمنی انتخابات: چندر شیکھر نے بی ایس پی کی کمزور پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا

اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر جاری ضمنی انتخابات میں جہاں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اپنے ووٹ بینک کو واپس حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، وہیں آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر ان کی کمزور پوزیشن سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم ہیں۔ رامپور کی نشست پر حالیہ کامیابی کے بعد ...

انکم ٹیکس ایکٹ پر نظرثانی کے لیے وزیر خزانہ کی اجلاس کی قیادت

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ٹیکس دہندگان کے لیے ہر سال ایک بڑا عمل ہوتا ہے، اور وزیر خزانہ نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جولائی میں پیش کیے گئے عام بجٹ میں کہا تھا کہ 60 سال پرانے انکم ٹیکس ایکٹ پر 6 ماہ میں نظرثانی کی جائے گی، اور اب ...

دہلی حکومت کا آلودگی روکنے کے لیے نیا منصوبہ

دہلی حکومت نے سردیوں میں آلودگی کو قابو کرنے کے لیے ایک تفصیلی سرمائی ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ منگل کو وزیر ماحولیات گوپال رائے نے دہلی سکریٹریٹ میں مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ماحولیات کے محکمہ، ڈی پی سی سی، ایم سی ڈی، این ڈی ایم سی، ڈی ڈی اے، ...