سماج وادی پارٹی کے افضال انصاری کا معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی دونوں نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2024, 6:18 PM | ملکی خبریں |

غازی پور ، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش کی غازی پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی امیدوار افضال انصاری کی گینگسٹر معاملے میں ملی چار سال کی سزا کے خلاف عرضی پر  پیر کوہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد آئندہ پیر یعنی 20 مئی تک کے لیے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان  افضال انصاری اور ان کی بیٹی نصرت انصاری نے آج غازی پور لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کر دیا۔

تجویز کنندگان کے ساتھ افضال انصاری کی بیٹی نصرت انصاری پہلے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے پہنچیں، پھر کچھ دیر بعد افضال انصاری بھی اپنے تجویز کنندگان کے ساتھ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے پہنچ گئے۔ امید کی جا رہی ہے کہ غازی پور لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ مقابلہ دلچسپ ہوگا، لیکن دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ دونوں میں سے کون آخر میں اپنا نام واپس لینے کا فیصلہ کریں گے۔ اس لوک سبھا سیٹ پر یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں بحث کے دوران ایڈووکیٹ جی ایس چترویدی، دیاشنکر مشر نے اپنی طرف سے دلیل پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ افضال انصاری کو سیاسی رنجش میں پھنسایا گیا ہے۔ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ واقعہ کے کئی سال بعد گینگسٹر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو کہ فرضی ہے۔ افضال انصاری پانچ مرتبہ رکن اسمبلی اور دو بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ بلاتفریق وہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں، اس لیے اپنے علاقے میں مقبول ہیں۔

جسٹس سنجے کمار سنگھ کی عدالت میں یہ سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت کو آگے بڑھاتے ہوئے سماعت کے لیے آئندہ تاریخ 20 مئی مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ نے افضال انصاری کی سزا ملتوی کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ کو ان کی اپیل پر 30 جون 2024 تک فیصلہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ نے اس سے قبل ضمانت تو دے دی تھی، لیکن سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بلڈوزر کارروائیوں پر مایاوتی کی تشویش، ملک بھر کے لیے یکساں رہنما اصول کی ضرورت پر زور

اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے ملک میں بڑھتے ہوئے بلڈوزر کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں پورے ملک کے لیے یکساں رہنما اصول وضع کیے جائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا ...

مرکزی حکومت کی 'ون نیشن ون الیکشن' کی منظوری، پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کی تیاریاں جاری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت کابینہ نے 'ون نیشن-ون الیکشن' (ایک ملک، ایک انتخاب) کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ اس تجویز کے تحت ملک بھر میں تمام انتخابات، بشمول لوک سبھا، اسمبلی اور دیگر انتخابات، بیک وقت منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے سابق صدر ...

موسلا دھار بارش کے پیش نظر 11 ریاستوں میں الرٹ، یوپی کے 24 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش ...

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع، 24 سیٹوں پر 219 امیدواروں کا مقابلہ

جموں و کشمیر میں آج صبح 7 بجے سے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ انتخابات 10 سال کے بعد ہو رہے ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ووٹرز وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری ...

کانگریس کا امت شاہ سے سوال: اگر منی پور میں حالات ٹھیک ہیں تو پی ایم مودی نے دورہ کیوں نہیں کیا؟

کانگریس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے منی پور سے متعلق بیان کے بعد مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر امت شاہ کے مطابق شمال مشرق کی اس ریاست میں حالات معمول پر ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی اب تک وہاں جانے کی ہمت کیوں نہیں دکھا پائے؟