ٹی 20 ورلڈ کپ کا حیران کن مقابلہ، 7 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کو افغانستان نے 21 رنوں سے دی زبردست شکست

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2024, 1:07 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سینٹ ونسنٹ، 23/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) افغانستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس نے 7 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے دی ہے۔ سپر 8 میچ میں افغانستان نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کے سامنے 149 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 127 رنوں پر ہی ڈھیر  ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 4 وکٹیں جبکہ نوین الحق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رن بنائے۔ اس دوران اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 60 رن بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ابراہیم زدران نے 51 رنوں کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 6 چوکے لگائے۔ اس دوران آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 اور ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

افغانستان کے خلاف میدان میں آنے والی دنیا کی تجربہ کار ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کی ٹیم نے ہتھیار ڈال دیئے۔ آسٹریلوی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ وہ 19.2 اوورز میں ہی 127 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان مچل مارش 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹونیس 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ اپنا کھاتا تک نہیں کھول سکے۔ میتھیو ویڈ 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کے باؤلرز نے آسٹریلیا کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ گلاب الدین نائب نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نوین الحق نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی نے 1 اوور میں صرف 1 رن دیا اور 1 وکٹ حاصل کیا۔ کپتان راشد خان کو بھی کامیابی مل گئی۔ عمرزئی نے بھی ایک وکٹ حاصل کیا۔ آسٹریلوی ٹیم 7 مرتبہ عالمی چیمپئن ہے۔ لیکن وہ افغانستان کے سامنے بھیڑ بن گئی۔ آسٹریلیا نے 2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ آسٹریلیا نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو اسی کی زمین پر دی 0-2 سے شکست، رقم کی نئی تاریخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی جب شروعات ہوئی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی ہی زمین پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیت پائے گی۔ آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

ونیش پھوگھاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر پُرجوش خیرمقدم، پہلوان بیٹی کی آنکھوں سے نکلے آنسو

ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس سے وطن واپس آگئی ہیں۔ ہفتہ کی صبح ملک واپسی پر دہلی ایئر پورٹ پر ان کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ تمغہ سے محروم ہونے کے باوجود پورے ملک کا دل جیت چکی ونیش کا استقبال خوب ناچ گانے اور ڈھول باجے سے ہوا۔ ہم وطنوں کی اس محبت کو دیکھ کر وہ کافی جذباتی ...

ونیش پھوگاٹ معاملہ: بھلے ہی بی جے پی اس فیصلے سے خوش ہو لیکن ملک غمگین ہے: سنجے سنگھ

ہندوستانی خاتون پہلوان  ونیش پھوگاٹ کی میڈل حاصل کرنے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔ عدالت برائے ثالثی برائے کھیل (سی اے ایس) نے ان کی نااہلی کے خلاف ان کی اپیل مسترد کر دی ۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔