افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2024, 11:20 AM | اسپورٹس |

عمان، 28/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)افغانستان نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میں افغان ٹیم نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے پہلے افغانستان نے سیمی فائنل میں ہندوستان کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اب فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر افغانستان نے پہلی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ جیت کے لیے افغان ٹیم کو 134 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے انہوں نے 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر صدیق اللہ نے سب سے زیادہ 55 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 55 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ جبکہ کریم جنت نے 27 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے لگائے۔ درویش رسولی نے 20 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ جبکہ محمد اسحاق 6 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ تاہم اس سے قبل افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ افغان اوپنر زبید اکبری بغیر کچھ رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم بعد میں آنے والے بلے بازوں نے اننگز کو سنبھال لیا۔ سری لنکا کی جانب سے سہان آراسنگھے، دوشن ہیمانتھا اور ایشان ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے دیگر باؤلرز کو کامیابی نہیں ملی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 133 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے سہان آراسنگھے نے 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 64 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے لگائے۔ جبکہ نیمیش ویمکھی نے 19 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ پون رتنائیکے نے 21 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سری لنکا کا کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر عبور نہ کر سکا۔

وہیں اگر ہم افغان باؤلرز کی بات کریں تو بلال سمیع سب سے کامیاب باؤلر تھے۔ بلال سمیع نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ اللہ غضنفر نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : وائی ایم ایس اے کے زیراہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں الہلال کی شاندار فتح، الفلاح کو سات وکٹوں سے شکست

ینگ مسلم سروس ایسوسی ایشن (YMSA) کے زیر اہتمام انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مخدوم کالونی کی الہلال ٹیم نے کارگیدے کی الفلاح کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ الفلاح ٹیم نے دوسرے مقام پر اکتفا کیا۔

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر سرزمین ہند پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی

ہندوستانی کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں برابری قائم کرے گی، لیکن نیوزی لینڈ نے سرزمین ہند پر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کو 113 رنز سے شکست دے کر نیوزی لینڈ نے پہلی بار ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر ...

پاکستان کی شاندار کامیابی: چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت کر چار سال بعد اپنی ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز فتح حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کے ذریعے پاکستان نے مسلسل ناکامیوں کے سلسلے کو توڑتے ہوئے شائقین کو بڑی خوشی دی ہے۔

نیوزی لینڈ نے خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، جنوبی افریقہ دوسری بارعالمی کپ کے خطاب سے محروم

  یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ جنوبی افریقہ 2024 میں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ٹائٹل سے محروم رہا۔ اس بار فرق یہ تھا کہ افریقی خواتین نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا ٹائٹل ہار دیا۔ اس سے پہلے، جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان کے ہاتھوں ...

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد ہندوستان کو گھریلو میدان پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی

راچن رویندرا کی شاندار بیٹنگ اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے باعث نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان کی ٹیم کو 462 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم، خراب روشنی کے سبب شام کے وقت مزید کھیل ممکن نہیں ...