بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th October 2024, 12:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل، 24/ اکتوبر (ایس او نیوز): خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ہنرمند بنا کر خود روزگار کے قابل بنانا ہے، تاکہ وہ گھر بیٹھے سلائی اور کڑھائی کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھا سکیں اور گھر کے اخراجات میں حصہ ڈال سکیں۔ اس تربیتی پروگرام میں خواتین کو جدید اور روایتی سلائی اور ایمبرائیڈری کی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔

اس موقع پر سلائی کڑھائی کلاسس کے کنوینر سلیم سعدا نے بتایا کہ پچھلے دو بیچس میں سو سے زائد خواتین نے شرکت کی تھی، جن میں سے بیشتر نے مکمل تربیت حاصل کی اور اب گھر بیٹھے کام کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیت کے بعد خواتین نہ صرف اپنے گھر کے مالی معاملات سنبھال سکتی ہیں بلکہ وہ اپنے ہنر کے ذریعے دوسروں کے لیے بھی مثال بن سکتی ہیں۔

نئے بیچ کے لئے داخلے کی خواہشمند خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم نومبر سے پہلے رابطہ سوسائٹی کے دفتر میں رجوع کر کے اپنا نام درج کروائیں۔

سلائی کلاس کے نائب کنوینر الیاس سدی باپا نے کہا کہ ہمارے پاس دو تربیت یافتہ ٹیچرز موجود ہیں۔ اگر داخلے زیادہ ہوئے تو صبح اور شام دو شفٹوں میں کلاسس منعقد کیے جائیں گے، ورنہ روزانہ دو گھنٹے کا ایک کلاس ہوگا۔

رابطہ آفس  کے مینجر طاہر قاضیا نے بتایا کہ ایک بیچ کے لیے صبح 10:30 بجے سے 12:30 بجے تک کلاس ہوگا جبکہ شام کے بیچ کا وقت 4:30 بجے سے 6:30 بجے تک ہوگا۔ تمام تفصیلات کا انحصار رجسٹریشن کرنے والی خواتین کی تعداد پر ہوگا۔

کلاس میں داخلے کے تعلق سے  مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

رابطہ آفس نمبر: 7349642746

لینڈ لائن نمبر: 08385 226001

منیجر نمبر: 78993 78300

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔