کمٹہ - سرسی ہائی وے پر بہنے لگا چنڈیا ندی کا پانی - پھنس گئی مسافروں سے بھری بس - ٹریفک نظام ہوا متاثر 

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2024, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

کاروار، 4 / جولائی (ایس او نیوز)  مسلسل  برسات کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ کے کتگال میں چنڈیا ندی ابل کر نیشنل ہائی وے 766E پر بہنے لگی ۔ اسی دوران ایک بس سڑک پر بہنے والے پانی کے اندر پھنس گئی جس سے مسافر پریشان ہوگئے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے  کہ مسافروں سے بھری بس سڑک پر بہتے ندی کے پانی میں پھنسنے کے بعد گرام پنچایت کے افسران نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ایک کشتی کے ذریعے بس میں موجود مسافروں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی ۔
    
ندی میں سیلابی کیفیت اور سڑک پر پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے سرسی - کمٹہ نیشنل ہائی وے   766E  بند ہوگیا اور موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کا نظام متاثر ہوا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ ہائی وے پر سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ؛ مزمل مسجد روڈ سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ

بھٹکل تعلقہ میں  بھاری برسات کی وجہ سے   نیشنل ہائی وے  کوالٹی ہوٹل کے بالمقابل پہاڑی پر واقع سرکاری اسکول کی زمین کھسکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لئے پہاڑی کی کٹائی کے دوران  ہریجن کیری کوٹا جگٹیشورا مندر کی دیوار پہلے ہی ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ بھٹکل میں تین مکانوں کو نقصان؛ کاروار کالی ڈیم سے پانی کا اخراج؛ منکی میں این ڈی آر ایف ٹیم

  بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی کے ساتھ پڑوسی اضلاع اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بھاری بارش  سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

میعاد کار ختم ہونے سے پہلے ہی اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ 

سرکاری افسران کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک زمانے سے یہ عام اصول چلتا آیا ہے کہ کسی بھی ضلع میں ڈپٹی کمشنر یا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو انہیں وہاں پر کم از کم دو سال تک  خدمات انجام دینے کا موقع ملنا چاہیے ۔  مگر اب میعاد کار پوری ہونے سے پہلے ہی ...

انکولہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں گھس گیا پانی - نیشنل ہائی وے  بن گیا تالاب

پچھلے دو تین دنوں سے برس رہی موسلا دھار بارش کی وجہ سے انکولہ تعلقہ کے نالے اور تالاب بھر کر ابلنے لگے اور کئی مقامات پر برسات کا پانی رہائشی علاقوں میں گھس گیا جس سے عام زندگی کے معمولات درہم برہم ہوگئے ۔