کانگریس لیڈر ادھیر رنجن نے مہوا موئترا کی حمایت میں اسپیکر کودیا خط،برخاست نہ کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 11:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ۳ ڈسمبر (ایس او نیوز)کانگریس لیڈر ادھیر رنجن نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کران سے کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن پر ایوان سے بے دخلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ دوسری طرف ٹی ایم سی لیڈروں نے آل پارٹی میٹنگ میں بھی اسی موضوع اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے میں ایوان میں بحث کروائے۔ اس دوران انہوں نے اخلاقیات کمیٹی کے رویے پر شدید تنقید بھی کی ۔

ادھیر رنجن چودھری نے اسپیکر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو ایوان سے  برخاست کردینا انتہائی سنگین سزا ہے اور اس کے بہت وسیع اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بداخلاقی کی کوئی واضح تعریف متعین نہیں کی گئی ہے اور نہ غیر اخلاقی طرز عمل کے تعلق سے کوئی سزا طے ہوئی ہے۔  اس تعلق سے لوک سبھا کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کرنا باقی ہے۔ ایسی صورت میں لوک سبھا اسپیکر کو کسی بھی ممبر کو سخت ترین سزا دینے سے گریز کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری جو عام طور پر ترنمول پر سختی سے تنقیدیں کرتے رہتے ہیں،  نے اس مرتبہ مہوا موئترا کا واضح حمایت کی اور اسپیکر سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مہوا موئترا کیس  پر سماعت سے پہلے، لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی نے محدود تعداد میں ہی شکایات پر سماعت کی  اور اس سے وہ کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتی ۔  انہوں نے سابقہ معاملات کی طرف روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی سزا دینا ضروری ہے تو سابقہ معاملات کی طرح کچھ وقت کیلئے معطلی کی سزا دی جاسکتی ہے ویسے بہتر یہ ہو گا کہ صرف سرزنش کرکے چھوڑ دیا جائے۔

 دوسری طرف سنیچر کو منعقدہ آل پارٹی میٹنگ میں بھی ترنمول کے اراکین پارلیمنٹ  ڈیریک اوبرائن اور سندیپ بندھو پادھیائے نے یہ موضوع اٹھایا اورکہا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی  کے اثرات بہت سنگین ہوسکتے ہیں۔ ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ اس معاملے میں سزا دینے سے قبل بحث کروانا ضروری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوک سبھا کے ایوان میں اس پر بحث ہو اور اس کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال کے گورنر نے صدر کو بھیجا 'اپراجیتا' بل، کہا- اس میں بہت سی خامیاں ہیں

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...

کانگریس کی پہلی فہرست میں جاٹ، گجر،سکھ،ایس سی، مسلم اور خواتین کو جگہ ملی

بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی  فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔