سماجی کارکن میدھا پاٹکر کو ہتک عزت معاملے میں 5 ماہ قید اور 10 لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2024, 7:30 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، یکم جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کی ساکیت عدالت نے نرمدا بچاؤ آندولن کارکن میدھا پاٹکر کو ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ ماہ قید اور 10 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ساکیت عدالت نے گزشتہ ماہ مئی میں ہی میدھا پاٹکر کو مجرمانہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میدھا پاٹکر کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

ساکیت عدالت کے مجسٹریٹ راگھو شرما نے کہا کہ میدھا پاٹکر نے دعویٰ کیا تھا کہ شکایت کنندہ نے مالیگاؤں کا دورہ کیا تھا، این بی اے کی تعریف کی تھی، 40,000 روپے کا چیک جاری کیا تھا جو لال بھائی گروپ سے آیا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ وہ بزدل ہیں اور محب وطن نہیں ہیں۔ مجسٹریٹ شرما نے کہا کہ ملزم نے اس دعوے کو شائع کیا، اس سے درخواست گزار کو نقصان پہنچانے کے اس (میدھا پاٹکر) کے ارادے کا پتہ چلتا ہے۔

مجسٹریٹ نے کہا کہ میدھا پاٹکر کے ذریعے ایل جی کو بزدل قرار دینا اور یہ الزام لگانا کہ وہ حوالہ کے لین دین میں ملوث ہیں، نہ صرف بدنامی کا باعث ہے بلکہ منفی تاثرات کو بھڑکانے والا بھی ہے۔ یہ الزام کہ شکایت کنندگان گجرات کے لوگوں اور ان کے وسائل کو غیر ملکی ہاتھوں میں گروی رکھ رہے تھے، ان کی ایمانداری پر براہ راست حملہ تھا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق میدھا پاٹکر نے اپنے دعووں کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شواہد اور گواہوں پر غور کرنے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان (درخواست گزار) کی ساکھ کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ 23 سال پرانا ہے، جس میں ساکیت عدالت نے میدھا پاٹکر کو سزا سنائی ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ راگھو شرما نے پاٹکر پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے پاٹکر کو ایک ماہ بعد سزا سنائی ہے تاکہ وہ حکم کے خلاف اپیل دائر کر سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

دہلی-این سی آر میں بدھ سے بارش جاری ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والی بارش آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہےبدرا دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش، راجدھانی رات بھر بھیگ گئی، اگلے چند دنوں تک کوئی راحت نہیں دہلی بارش: دہلی میں بارش کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی۔

راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر کے گھر کے باہر یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سینئر حکام نے بدھ کے روز کہا کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ممکنہ خطرے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات موصول ...

این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

)  گجرات میں این ای ای ٹی یو جی پاس کرنے والے 50 سے زیادہ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے اول درجہ پانے والے ہیں۔ امیدواروں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو متنازعہ امتحان کو منسوخ کرنے سے ...

ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ہیمنت سورین نے 154 دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

مہاراشٹر: ’مڈ ڈے میل‘ کے پیکٹ میں مرا ہوا سانپ ملنے سے سبھی حیران، تحقیقات شروع

ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی ...

اگنی ویر اجے سنگھ کے اہل خانہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم ملی

وزارت دفاع نے اگنی ویر اجے سنگھ کی موت کے بعد ان کے کنبہ کو کوئی امداد نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم مل چکی ہے اور باقی رقم بھی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔