بھٹکل: ڈرینیج سسٹم فیل ہونے سے ڈینگی اوردیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ؛ راستہ کنارے کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف اے سی نے کیس درج کرنے کا دیا حکم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th October 2023, 12:37 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26/اکتوبر(ایس او نیوز)بھٹکل میں ڈینگی کے بڑھتے معاملات اورڈینگی سے دولوگوں کی مشتبہ موت کے بعد تعلقہ انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اورڈینگی بخار پھیلنے کے اسباب تلاش کرتے ہوئے ڈینگی معاملات کو فوری طور پرکنٹرول کرنے کی طرف زور لگایا جارہا ہے۔ 

میونسپالٹی ہال میں تمام کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرنینا نے ایک طرف غوثیہ اسٹریٹ میں پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے ندی میں گھٹر کا گندہ پانی چھوڑے جانے پر تشویش کا اظہار کیا، وہیں انہوں نے میونسپل حکام کو یہ کہہ کرآڑے ہاتھوں لیا کہ پورا شہر ڈسٹبین میں تبدیل ہوچکا ہے اورحکام شہر کی صفائی کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے غوثیہ اسٹریٹ میں ڈرینیج کے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونےاوراسے قریبی ندی میں چھوڑے جانے کو لےکرمیونسپالٹی پرسوال اُٹھائے انہوں نے اس بات پرحیرت کا اظہار کیا کہ گھٹر کا گندہ پانی ندی میں چھوڑاجارہا ہے اور نہ چھوڑے جانے کے نتیجے میں یہی پانی علاقہ کے کنووں میں جمع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں کی افزائش کے لئے یہی سبب کافی ہے۔

میٹنگ میں موجود تعلقہ ہیلتھ آفسرڈاکٹرسویتا کامتھ نے کہا کہ غوثیہ اسٹریٹ میں پمپنگ اسٹیشن سے جو پانی کنووں میں داخل ہورہا ہے یا ندی میں چھوڑا جارہا ہے اس سے صرف ڈینگی ہی نہیں بلکہ ٹائفیڈ، دست، قئے اوراس جیسی کئی دوسری بیماریاں بھی جنم لینے کا خدشہ ہے، ڈاکٹر سویتا کامتھ نے تشویش کا اظہارکیا کہ گندے پانی کو سیدھے ندی میں چھوڑاجارہا ہےجس کی روک تھام بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلوں اورگھروں میں صرف فوگنگ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ڈرینیج کا مسئلہ پہلے حل کرنا ہوگا اورجمع شدہ پانی کے اخراج کویقینی بنانا ہوگا۔

ڈرینیج کے مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے میونسپل کونسلر قیصرمحتشم نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن میں چار موٹرس ہیں، لیکن بیک وقت تین موٹرس بھی چلاتے ہیں تو 100 ایچ پی کا ٹرانسفارمر پاورنہیں اُٹھاپاتا اوروہ بند ہوجاتا ہے،دو موٹروں کی مدد سے گندے پانی کا ٹریٹمنٹ کرتے ہوئے اسے وینکٹاپورندی کوروانہ کرنا ممکن نہیں ہے، یہاں  کم ازکم ایک ساتھ تین موٹروں کو چلانا پڑے گا، جس کے لئے ٹرانسفارمرکا پاوربڑھانے کی ضرورت ہے۔ قیصر کے مطابق اگر بیک وقت تین موٹر چلائے جائیں گے تو پانی کے ایک قطرے کوبھی ندی میں چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس تعلق سے میونسپل چیف افسراین ایم میستا کوحکم دیا کہ وہ فوری طورپرکاروارمحکمہ یوجی ڈی( انڈر گراونڈ ڈرینیج سسٹم) کوتحریری طورپر تجویز روانہ کرے اور دو دن کےاندر رپورٹ دینے کی تاکید کرے۔

جگہ جگہ کچرہ؛ ایک ماہ میں کم ازکم پندرہ لوگوں پر کیسس عائد کرنے کا حکم: ڈاکٹر نینا نے بھٹکل میں سڑک کنارے کچرہ پھینکنے کو لے کر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ انسپکٹرسوجیا سومن سے سوال کیا کہ اب تک انہوں نے کتنے لوگوں پر جرمانہ عائد کیا ہے اور کتنے لوگوں کے خلاف کیسس فائل کئے ہیں۔ جب انسپکٹر نے نفی میں جواب دیا تو  اے سی ڈاکٹر نینا نے حکم دیا کہ جو لوگ کچرہ سڑک کنارے یا کسی خالی جگہوں پر پھینکتے ہیں اُن کے خلاف جرمانہ کے ساتھ ساتھ پولس تھانہ میں کیسس بھی دائر کرے۔ انہوں نے حکم دیا کہ اس ماہ کم ازکم پندرہ کیسس فائل کئے جانے کی رپورٹ چاہئے۔ اے سی نے کہا کہ گنتی کے کچھ لوگ کچروں کو باہر پھینکتے ہیں، لیکن اس سے جو بیماریاں پھیلتی ہیں، اس کا خمیازہ پورے شہر کو بھگتنا پڑتا ہے، اب اس کی روک تھام ضروری ہے۔

بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع ہونے کی ہدایت: اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرنینا نے کہا کہ لوگوں کو جب بخار ہوتا ہے تووہ سیدھے فارمیسی پہنچ کر بخارکی دوا لیتے ہیں اورڈاکٹروں سے رجوع ہونے کے بجائے اپنا علاج خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی سے ڈینگو کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ڈینگی بخارعام بخارکی گولیوں سے پہلے کم تو ہوتا ہے لیکن جب چار روز بعد واپس آتا ہے توپھراس کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ معاملہ خراب ہونے کے بعد جب ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے تو پھر ڈاکٹربھی کچھ نہیں کرپاتے۔ اس لئے ضروری ہے کہ لوگ بخار ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں سے رجوع ہوکرڈاکٹر کی صلاح سے دوائی لیں۔ اس معاملے میں تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹرسویتا کامتھ نے بتایا کہ اس تعلق سے انہوں نے شہر کی تمام میڈیکل دکانوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نہ صرف بخار بلکہ سردرد، پیٹ درد اوردیگر مرض ہونے کی صورت میں بھی ڈاکٹرکی تحریری ہدایت کے بغیر کوئی دوا نہ دے۔

اس موقع پرمیونسپل انجینرارویند، سابق میونسپل صدر پرویز قاسمجی، سابق نائب  صدر قیصر محتشم، اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین عبدالعظیم منڈے، کونسلرس عبدالروف نائطے، اِمشاد مختصر ودیگر کئی کونسلرس اورمیونسپل حکام موجود تھے۔

Dengue Spread Linked to Drainage System Failure in Bhatkal; AC Orders Cases for Roadside Garbage
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔