اگر ایوان میں چیئرمین نہیں ہوتے تو مجھے زدوکوب کیا جا سکتا تھا! سنجے سنگھ کا بی جے پی پر سنگین الزام

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 5:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا کی رکن کی جانب سے پیش کئے گئے پرائیویٹ بل پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف تھی اور رہے گی۔

سنجے سنگھ نے کہا، ’’جس طرح سے بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے کل ایوان میں برتاؤ کیا وہ بی جے پی کا غیر اخلاقی رویہ ظاہر کر رہا ہے۔ کل صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ ہمیں لگا کہ ایوان میں مار پیٹ کی نوبت آ جائے گی۔ اگر چیئرمین ایوان میں نہ ہوتے تو مجھے زدوکوب بھی کیا جا سکتا تھا!‘‘

انہوں نے کہا کہ ایس پی کی ایم پی کے او بی سی ریزرویشن بل لانے سے بی جے پی بہت ناراض ہے۔ ایس پی ایم پی نے پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ او بی سی کو ان کی آبادی کے مطابق ریزرویشن ملنا چاہیے۔ اس بل پر بی جے پی نے اتنا ہنگامہ کیا کہ ایوان کو ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ اس پر سنجے نے کہا، ’’جب تک میں ایوان میں ہوں، اپوزیشن پارٹی کے کسی رکن کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا اور بولتا رہوں گا۔‘‘

عآپ کے ایم پی سنجے سنگھ نے ہفتہ کو کہا، ’’دلت برادری سے تعلق رکھنے والے کانگریس ایم پی نیرج دانگی (راجیہ سبھا میں) کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس سے بی جے پی کا دلت مخالف اور قبائل مخالف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ بی جے پی پسماندہ لوگوں سے اتنی نفرت کیوں کریت ہے؟ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کیوں نہیں کرانا چاہتی؟‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...