تہاڑ جیل سے باہر نکلے سنجے سنگھ، کہا ’جیل کے تالے ٹوٹیں گے، کیجریوال-سسودیا-ستیندر چھوٹیں گے‘

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2024, 12:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) عآپ لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ تہاڑ جیل سے باہر آ چکے ہیں۔ دہلی آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد کل انھیں ضمانت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور آج انھیں تہاڑ سے رِہائی مل گئی۔ کچھ دیر پہلے ہی جیل میں ان کی رِہائی کا آرڈر پہنچا تھا جس کے بعد جیل انتظامیہ کاغذی کارروائی پوری کرنے میں مصروف ہو گیا تھا۔

جیل سے باہر نکلنے کے بعد سنجے سنگھ نے لوگوں سے زیادہ بات نہیں کی، لیکن ایک بیان انھوں نے ضرور دیا جو کسی طویل تقریر سے بڑھ کر ہے۔ انھوں نے جیل سے باہر آنے کے بعد کہا کہ ’’جیل کے تالے ٹوٹیں گے، کیجریوال-سسودیا اور ستیندر جین چھوٹیں گے۔‘‘ ان کی رِہائی کے وقت تہاڑ جیل کے باہر حامیوں کا زبردست ہجوم دیکھنے کو ملا۔ سنجے سنگھ کی بیوی انیتا اور ان کی بیٹی بھی انھیں لینے کے لیے تہاڑ پہنچی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دیر میں سنجے سنگھ وزیر اعلیٰ رہائش جائیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہاں وہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی شریک حیات سنیتا کیجریوال سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ پارٹی دفتر پہنچیں گے جہاں پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں قید سنجے سنگھ کو سپریم کورٹ نے 6 ماہ بعد 2 اپریل کو ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ ان کی خرابیٔ صحت کے سبب کل رِہائی سے متعلق کاغذی کارروائی پوری نہیں کی جا سکتی تھیں۔ بدھ کو ان کی بیوی انیتا سنگھ صبح ضمانتی کارروائی پورا کرنے کے لیے عدالت پہنچیں اور دو لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ اور اتنی ہی سیکورٹی رقم جمع کر دی تھی۔ شام کے وقت تہاڑ جیل ان کا ضمانتی آرڈر پہنچا اور اس کے بعد ان کے ضمانت پر رِہا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال کے گورنر نے صدر کو بھیجا 'اپراجیتا' بل، کہا- اس میں بہت سی خامیاں ہیں

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...