سواتی مالیوال معاملے کو آپ‘ نےجھوٹ اور سازش قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2024, 11:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمان سواتی مالیوال کی جانب سے  کیجریوال کے پرسنل سیکریٹری ویبھوکے خلاف مبینہ بدسلوکی اور تشدد کی شکایت درج کرانے کے بعد دہلی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ دہلی پولیس نےجمعرات کو سواتی کا میڈیکل چیک اپ کروایا اور جمعہ کو انہیں  لے کر کیجریوال کے گھر گئی۔ یہاں  پولیس نے سواتی کی شکایت کی بنیاد پر ہونیوالے معاملے کو ’رِی کریئیٹ(علامتی طور پر دہرایا)‘ کیا۔ سواتی نے الزا م لگایا ہے کہ ۱۳؍ مئی کی صبح  جب وہ اروندکیجریوال سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر انتظار میں  بیٹھی ہوئی تھیں تب کیجریوال کے پرسنل سیکریٹری ویبھوکمار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اوربعد میں  انہیں پیٹا اور کپڑے پھاڑے۔ ۱۶؍مئی کو پولیس نے سواتی کا بیان درج کیا اوربعد ازیں  ایف آئی آر درج کی۔ رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمان سواتی مالیوال نے مذکورہ معاملے میں  دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں جمعہ کو مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان درج کروایا ہے۔ 

 اس درمیان مذکورہ معاملے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں  سواتی سیکوریٹی اہلکاروں  کے ساتھ بحث کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس میں  اہلکار مہذب انداز میں پیش آرہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالیوال ایک ہال کے اندر بیٹھی ہیں جہاں کچھ سیکورٹی اہلکار انہیں باہر جانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ مالیوال یہ کہتے ہوئے ناراض ہیں کہ انہوں نے دہلی پولیس کو بلایا ہے۔ پولیس کے آنے کے بعد وہ یہاں سے چلی جائیں گی۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سواتی مالیوال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ بدسلوکی کے ملزم کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات ہوتے ہی حقیقت سب کے سامنے آجائے گی۔ مالیوال نے کہا کہ اس واقعے کی ایک نامکمل ویڈیو پوسٹ کرکے جرم کے مرتکب کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس سیاسی ہٹ مین نے خود کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ سیاق و سباق کے بغیر آدھی ویڈیو چلا کر، یہ سوچتا ہے کہ اس جرم کے ارتکاب سے وہ خود کو بچا لے گا۔ کیا کوئی کسی کو مارنے کی ویڈیو بناتا ہے؟ گھر کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور کمرے کی جانچ پڑتال کے بعد حقیقت سب کے سامنے آجائے گی۔ 

 خواتین سے متعلق قومی کمیشن نے راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر حملہ کرنے والےملزم ویبھو کمار کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا ہے اور انہیں ہفتہ کے روز وقت پر کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کو کہا ہے۔ خواتین کمیشن نے کہا کہ کمیشن کے اہلکار اور دہلی پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جمعہ کو ویبھو کمار کے گھر گئے اور انہیں نوٹس دیا۔ کمیشن نے کہا کہ گھر پر موجود افراد نے نوٹس لینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وومن کمیشن کے اہلکاروں نے یہ نوٹس ویبھو کمار کے گھر کے باہر چسپاں کر دیا۔ نوٹس میں وزیراعلیٰ کے پرائیویٹ سیکریٹری کو۱۸؍ مئی کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ 

 مالیوال بی جے پی کی سازش کا مہرہ بن گئیں : آپ

 عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی طرف سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کے خلاف لگائے گئے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے انہیں (مالیوال کو ) سازش کا پیادہ بنایا ہے۔ آپ کی لیڈر اور دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے جمعہ کو کہا جب سے کیجریوال کو ضمانت ملی ہے، بی جے پی گھبراہٹ میں ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایک سازش رچی ہے۔ سواتی مالیوال کو۱۳؍ مئی کی صبح اسی لئے بھیجا گیا تھا۔ سواتی مالیوال بی جے پی کی سازش کا مہرہ ہیں۔ ان کا مقصد وزیر اعلیٰ پر الزام لگانا تھا۔ وزیر اعلیٰ اس وقت موجود نہیں تھے اسلئے وہ بچ گئے۔ پھر انہوں نے ویبھو کمار پر الزامات لگادیئے۔ آتشی نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے اور اس ویڈیو نے مالیوال کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...