عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی انتخابات کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2024, 6:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں جمعہ کو ہونے والے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایم سی ڈی کی قائمہ کمیٹی کے 18ویں رکن کے انتخاب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گی۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے ہفتہ کے روز یہ اعلان کیا کہ ’’ہم اس الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی میں جمعہ کو بی جے پی نے جو الیکشن کرایا ہے وہ غیر قانونی ہے۔ ایم سی ڈی کی کارروائی پارلیمنٹ کے ذریعے منظور شدہ ’میونسپل کارپوریشن آف دہلی قانون، 1957‘ کے تحت چلائی جاتی ہے۔ اس قانون میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے ارکان کا الیکشن کارپوریشن کے اجلاس کے دوران کرایا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’کارپوریشن کے اجلاس کی تاریخ، مقام اور وقت کا تعین صرف اور صرف میئر کی جانب سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ان اجلاسوں کی صدارت میئر یا ان کی غیر حاضری کی صورت میں ڈپٹی میئر کی جانب سے ہی کی جا سکتی ہے۔‘‘

آتشی نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی کو آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیفٹیننٹ گورنر اور بی جے پی کے حکم پر ایم سی ڈی کمشنر اجلاس طلب کرتے ہیں، جب کہ انہیں اس کا اختیار نہیں ہے۔ اس کے علاوہ وہ منتخب شدہ میئر یا ڈپٹی میئر کے مقام پر ایک عہدیدار کو پریزائڈنگ افسر مقرر کر دیتے ہیں۔ یہ جمہوریت اور آئین کے قتل کے مترادف ہے۔‘‘

آتشی نے کہا، ’’جمعہ کو بی جے پی نے ایم سی ڈی میں جو الیکشن کرایا ہے وہ سراسر غیر قانونی ہے۔ ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور آج ہی درخواست دائر کریں گے۔‘‘

خیال رہے کہ اس معاملہ پر عام آدمی پارٹی گزشتہ دو دنوں سے بی جے پی پر حملہ آور ہے۔ پارٹی کے لیڈران بی جے پی پر غیر آئینی طریقہ سے الیکشن کے انعقاد کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ایل جی اور پولیس کے ساتھ مل کر جبراً اس الیکشن کا انعقاد کرایا ہے جبکہ میئر نے 5 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہریانہ میں کانگریس کی واضح اکثریت سے حکومت بنے گی، تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال پر تشویش: کماری شیلجا

کانگریس کی رکن اسمبلی کماری شیلجا نے ہریانہ کے فتح آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوامی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ ہریانہ میں اس بار کانگریس کی حکومت بننے ...

نظامِ انصاف کو معذور بچوں کی مشکلات پر توجہ دینی چاہیے: چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتہ کے روز ایک تقریب کے دوران معذور بچوں کے حوالے سے کچھ اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں سے لے کر عدالتوں تک پورے نظامِ انصاف کو معذور بچوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو، ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہوئیں اور کئی علاقوں میں اب بھی بارش ہو رہی ہے۔ تاہم، اس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔اس سال مانسون کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ...

حکومت ممبئی اور نوی ممبئی کے سبز علاقے بلڈرز کے حوالے نہ کرے، تحفظ ضروری ہے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ایک اہم تبصرہ میں کہا کہ ممبئی اور نوی ممبئی جیسے شہروں میں صرف عمودی ترقی ہو رہی ہے، اور ان شہروں میں موجود محدود سبز علاقوں کو محفوظ رکھنا بے حد ضروری ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ ریمارکس اس وقت دیے جب سٹی اینڈ ...

ہریانہ انتخابات: کانگریس کا منشور جاری، 25 لاکھ تک مفت علاج اور خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان

کانگریس نے ہفتے کے روز چندی گڑھ میں ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور پیش کیا، جس میں مختلف طبقات کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منشور کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور خواتین کو ہر ماہ 2 ہزار روپے کی مالی امداد دی ...