بھٹکل: زرعی مقاصد کے پمپ سیٹ استعمال کرنے والے توجہ دیں : الیکٹری سٹی اکاونٹ کے ساتھ آدھار نمبر لنک کرنا لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2024, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  11 / جولائی (ایس او نیوز) بجلی سپلائی کمپنی ہیسکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جو لوگ زعی مقاصد کا بجلی کنکشن یعنی آئی پی سیٹ استعمال کر رہے ہیں ان کے لئے اپنے بجلی کھاتے کے ساتھ آدھار نمبر لنک کرنا لازمی ہے ۔
    
اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر بھٹکل سب ڈیویژن  مسٹر منجوناتھ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  بتایا  ہے کہ جن لوگوں کا آئی پی سیٹ والا بجلی کھاتہ آدھا کارڈ نمبر سے جوڑا نہیں جائے گا، ان کی سبسیڈی روکنا ناگزیر ہو جائے گا ۔ اس لئے آئی پی سیٹ والے گاہک اس پر فوری توجہ دیں اور جلد از جلد اپنے قریبی ہیسکام دفتر پہنچ کر آدھار لنک کرنے کی کارروائی انجام دیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...