کنداپور: ایم ایس کی تیاری کر رہے ایک ڈاکٹر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th September 2024, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 19 / ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے کوٹیشورا میں ایک ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد ایم ایس کی تیاری کر رہے نوجوان ڈاکٹر نے کل رات کوٹی لنگیشور تالاب میں کود کر خود کشی کر لی ۔

    ذرائع سے  ملی اطلاع کے مطابق خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کا نام گوریش گانیگا (28 سال) بتایا گیا ہے ۔ جس کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک سادہ مزاج انسان تھا اور ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد  کنداپور گورنمنٹ ہاسپٹل میں پریکٹس کر رہا تھا ۔ اس نے ایم ایس کا اینٹرنس امتحان دیا تھا اور پچھلے کئی دنوں سے ڈپریشن کا شکار نظر آ رہا تھا ۔ 

    کل شام سے جب گوریش گھر سے غائب ہوگیا اور کہیں بھی اس کا پتہ نہیں چلا تو گھر والے گم شدگی کی شکایت درج کرنے کنداپور پولیس اسٹیشن پہنچے ۔ وہاں سے اس کے موبائل فون کا لوکیشن کوٹیشورا تالاب کے قریب ہونے کا پتہ چلا ۔ وہاں پہنچنے پر اس کی بائک مندر کے قریب پارک کی ہوئی ملی جبکہ اس کا موبائل فون اور چپل تالاب کے کنارے رکھے ہوئے پائے گئے ۔ چونکہ دیر رات کا وقت تھا اس لئے تلاشی مہم شروع نہیں کی گئی مگر آج صبح گوریش کی لاش تالاب سے بازیافت کی گئی ۔

    خود کشی جیسے انتہائی اقدام کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوا ہے ۔ کنداپور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔