کیک بنانے میں ملک بھر میں مشہورسیونت ہیون بیکری کا بھٹکل میں افتتاح؛ ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت؛ سات منٹ میں کیک ہوگا تیار
بھٹکل12/اپریل (ایس اونیوز) ملک بھر میں کیک بنانے میں مشہور سیون ہیون بیکری کا بھٹکل میں عید الفطر کے دن افتتاح عمل میں آیا۔ بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفسر اور سرکاری اسپتال کی انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ نے پہلے ربن کاٹ کر بیکری کے اندر قدم رکھتے ہوئے اس کی اوپننگ کی پھر چراغ جلاتے ہوئے افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سویتا کامتھ نے معروف کیک بنانے والا آوٹ لیٹ بھٹکل میں شروع کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھٹکل کے عوام کو اس بیکری سے تازہ کیک حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
بیکری مالک شمیت شٹی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیون ہیون ہندوستان کے 110 شہروں میں قائم ہے اور اس کے 250 سے زائد آٓوٹ لیٹ ہیں، صرف کرناٹک میں ہی بینگلور، میسور، رائچوراور اُڈپی سمیت دیگر مختلف اضلاع میں تیس سے زائد آوٹ لیٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بیکری کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں خالص ویج کیک بنایا جاتا ہے بالخصوص تھری ڈی کیک، میکرون ، ڈونٹس، براونیس، چیس کیک وغیرہ بنوائے جاتے ہیں۔شمیت شٹی کے مطابق برتھ ڈے کیک، ویڈنگ کیک، سالگرہ کیک، انگیج مینٹ کیک وغیرہ سب کچھ یہاں دستیاب ہے۔ آگے کہا کہ کیک کا آرڈر دینے پر صرف سات سے دس منٹ کے اندرتازہ اور فریش کیک تیار کرکے فراہم کیا جائے گا۔شٹی نے بتایا کہ بھٹکل میں ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس موقع پر چیتن شٹی، سنتوش شٹی، ہرشیت شٹی،محمد زُبیر وو یگر مقامی لوگ بھی موجود تھے۔