مہاراشٹر: 72 گھنٹے میں 7 کسانوں نے قرض سے پریشان ہو کر دے دی جان

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2023, 11:50 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 21/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر کے وِدربھ علاقہ میں گزشتہ 72 گھنٹے میں 7 کسانوں نے قرض سے پریشان ہو کر خودکشی کر لی ہے۔ اس واقعہ سے پورا مہاراشٹر ہل گیا ہے اور ریاست کی شیوسینا-بی جے پی کی ایکناتھ شندے حکومت سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ ودربھ جن آندولن سمیتی کے سربراہ اور شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر کشور تیواری نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے بھی کم وقت میں یاوتمال سے 6 اور وردھا سے 1 کسان کی خودکشی کی خبر آئی ہے۔

کشور تیواری نے کہا کہ خودکشی کرنے والوں میں یاوتمال میں ہیواری کے پروین کالے، کھڑکی کے ٹریبینک کیرم، شیونی کے ماروتی چوہان، ارجن کے گجانند شندے، بنیگاؤں کے تیوی چند راٹھوس، جامواڈی کے نتن پانے اور وَردھا کے رنتاپور کے دنیش مڈاوی شامل ہیں۔ تیواری نے کہا کہ ان میں سے 6 خودکشیاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں اور ایک خودکشی ایک دن قبل اتوار کو ہوئی تھی۔

کشور تیواری نے کہا کہ ان میں سے بیشتر سماج کے محروم طبقات سے ہیں اور انھوں نے بھاری قرض کے بوجھ، فصل کی بربادی اور ریاستی حکومت سے بہت کم یا کوئی مدد نہیں ملنے کے سبب یہ قدم اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ تازہ اموات کے ساتھ جنوری 2023 سے ریاست میں خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد بڑھ کر 1586 ہو گئی ہے۔ انھوں نے آگے کہا کہ وِدربھ جیسے چھوٹے سے علاقہ سے ہر روز ایک دو کسانوں کی خودکشی کی خبریں مل رہی ہیں۔

ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر نے کہا کہ دیگر ریاستوں کی حالت کے بارے میں شاید ہی پتہ چلے۔ پھر بھی مرکزی حکومت مستقبل میں ہندوستان کو پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے اور بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے، یہ کیسے ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی میں مانسون کی بے رخی کے سبب ملک کے بڑے حصے میں موجود زرعی بحران کو لے کر سنجیدہ ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ کے چل رہے خصوصی اجلاس میں وِدربھ کے ساتھ اس ایشو پر بحث کرانی چاہیے۔

تیواری نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کے دعووں کے باوجود لاگت، فصل اور قرض کے اہم ایشوز کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس طرح کسانوں کو اپ زندگی ختم کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ راحت پیکیجوں کا اعلان بڑے زور و شور سے کی جاتی ہے، لیکن وہ منہدم ہو چکی دیہی معیشت کو راحت دینے میں ناکام رہے ہیں۔

وِدربھ کے لیڈر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی پیچیدگیوں کے ساتھ اس سال غیر یقینی مانسون کے سبب خشک سالی جیسی حالت پیدا ہو گئی ہے جس سے مہاراشٹر کے آس پاس کے کم از کم 10 اضلاع میں اہم نقدی فصل کپاس کی طلب بہت کم ہو گئی ہے۔ اِنپٹ لاگت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کے ذریعہ کم قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان سبھی نے مل کر دیہی معیشت پر بریک لگا دیا ہے، ساتھ ہی علاقہ میں ٹکاؤ خوردنی اشیا دلہن اور تلہن فصلوں کو فروغ دینے میں حکومت کی ناکامی کے سبب کسانوں کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھنے کہرے کے باعث 20 ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شیڈول چیک کرنے کی ہدایت

ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل ...

سنبھل سانحہ: حکومت پر الزام، پرینکا گاندھی نے مظلومین کے انصاف کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سنبھل واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے میں حکومت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیا۔ پرینکا نے ...

بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے سنبھل میں کشیدگی اور انسانی جانوں کا نقصان: راہل گاندھی کا الزام

اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں اتوار کو شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد اور اموات پر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ اس واقعہ پر کئی رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس ناخوشگوار ...

سنبھل میں آتش زنی سے چار افراد ہلاک، یکم دسمبر تک غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع

اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل میں شدید تشدد بھڑک اُٹھا جب جامع مسجد کے سروے کے خلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ اس جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 20 سیکیورٹی اہلکار، 4 انتظامیہ کے اہلکار اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے پتھر اور اینٹیں پھینکیں، گاڑیوں کو آگ ...

دہلی کی فضائی آلودگی: نوئیڈا کے سیکٹر-116 میں اے کیو آئی 961 تک پہنچا، کہرے میں معمولی کمی

دہلی میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ہر سال کی طرح آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس بار بھی دہلی کا حال پچھلی سردیوں جیسا ہی ہے۔ آج صبح 4 بجے دہلی کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 300 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ یہ صورت حال اس وقت ہے جب دہلی - این سی آر میں گریڈیڈ ...

بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر کا سنبھل کا دورہ، مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا اعلان

اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران شدید ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد سیاسی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ اس واقعہ پر بھیم آرمی کے سربراہ اور نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر ...