میانمار: لڑائی سے بچنے کے لیے نکلنے والے پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے7 ہلاک، 30 افراد لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2024, 6:15 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میانمار، 21/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مقامی میڈیا اور ایک رضاکار کے مطابق، "میانمار میں جاری لڑائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک کشتی بحیرہ انڈومان میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ۳۰؍ سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔" یہ کشتی ان لوگوں سے بھری ہوئی تھی جو مختلف گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور لڑائی سے بھاگ رہے تھے۔ اتوار کو ہونے والے اس حادثے کے بعد ۳۰؍ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ رضاکاروں کا کہنا ہے کہ کشتی میں تقریباً ۷۰؍ سے ۷۵؍ افراد سوار تھے، جو میانمار کے کیاؤک کار جزیرے سے جنوبی علاقے تانینتھارئی کے مائیک جا رہے تھے۔ ایک مقامی باشندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "یہ کشتی اتوار کی صبح ۹؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر کیاؤک سے روانہ ہوئی تھی اور ۱۵؍ منٹ بعد دریا کے دہانے کے قریب غرق ہو گئی۔"

حادثے کی وجہ اب بھی معلوم نہیں کی جاسکی ہے لیکن گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ اس کشتی میں عام طور پر ۳۰؍ تا ۴۰؍ مسافر سوار ہوتے ہیں جبکہ اس وقت کشتی لوگوں اور سامان سے بھری ہوئی تھی اور سمندر میں طغیابی کیفیت تھی۔ خیال رہے کہ کیاؤک کار یانگون سے تقریباً ۵۲۰؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یہ میانمار کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شہر ان گاؤں سے قریب ہے جہاں میانمار فوج اور جمہوریت حامی گوریلا کے درمیان جنگ جاری ہے۔ گاؤں کے باشندوںنے کہا ہے کہ ’’اس کشتی میں زیادہ تر ایسے گاؤں کے باشندے تھے جہاں گزشتہ ایک ہفتے سے جنگ جاری ہے۔ ‘‘ خیال رہے کہ میانمار میں فروری ۲۰۲۱ء سے جنگ جاری ہے۔ 

رپورٹس میں مزید کہا گیاہے کہ ’’فوج نے بدھ کو کئے گاؤں پر فضائی حملہ کیا تھا جس کےبعد گاؤں کے کئی باشندوں نے قریبی قصبوں اور گاؤں ہجرت کی تھی۔‘‘  خیال رہے کہ اس جنگ کی شروعات کے بعد متعددسڑکیں بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے  گاؤں کے باشندوں کیلئے ہجرت کیلئے بحری راستہ ہی واحد ذریعہ ہے۔ میانمار میں نقل و حمل کیلئے بحری راستوں کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔البتہ اسی طرح کے واقعات میں متعدد مرتبہ درجنوں افراد اپنی جانیں گنوا دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: ایک ہزار خواتین اور بچوں کا طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کرنے کا یو این کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپ برانچ کے سربراہ ہینس کلگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے ایک ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو طبی علاج کے لیے مغربی ممالک منتقل کیا جائے گا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، جو کہ غزہ میں جاری جنگ میں سرگرم ہے، آئندہ ماہ مزید ...

ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دستاویزات لیک ہونے پر امریکہ میں تحقیقات کا آغاز

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایران پراسرائیلی حملے کے منصوبوں سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں اور ان دستاویزات پر ۱۵؍ اور ۱۶؍ اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، سینیٹ کا بھی ساتھ

پاکستان کی سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے حق میں 65 ووٹ جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کیا۔ آئینی ترمیم میں شامل 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد ووٹنگ کا ...

ہم دشمن کو شکست نہیں دے رہے، بلکہ تباہ کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر دفاع نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کی طرف بڑھتے ہوئے حزب اللہ کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ بیان بدھ کو اس وقت دیا گیا جب لبنان کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔ حزب اللہ کے خلاف یہ جنگ ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس ...

شام نے حزب اللہ سے فاصلہ کیوں اختیار کر لیا؟

لبنان میں فوجی کشیدگی کے باوجود شام کے صدر بشار الاسد نے حزب اللہ سے خود کو علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کی شدت میں اضافہ کیا ہے، لیکن بشار الاسد نے اس صورتحال پر کوئی واضح تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ...

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوپی: بلند شہر میں سلنڈر دھماکہ سے دو منزلہ عمارت منہدم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اتر پردیش کے بلند شہر کے سکندر آباد علاقے کی آشا پوری کالونی میں ایک آکسیجن گیس سلنڈر کے دھماکے سے شدید حادثہ پیش آیا۔ دھماکے کی شدت سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمیں بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں شوہر، بیوی سمیت 6 افراد، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں 10 ...

سمندری طوفان 'دانا' کی آمد: مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں الرٹ جاری، حفاظتی اقدامات تیز

ہندوستانی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) نے سمندری طوفان 'دانا' کے پیش نظر مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق یہ طوفان 24 اکتوبر کی رات سے 25 اکتوبر کی صبح کے دوران اوڈیشہ کے ساحل سے گزرتا ہوا مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ طوفان کے دوران ...

جھارکھنڈ انتخابات کے لیے کانگریس نے امیدواروں کی فہرست جاری کی، 21 ناموں کا اعلان

کانگریس نے جھارکھنڈ انتخابات کے لیے اپنی پہلی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس نے جامتارا سے عرفان انصاری، رام گڑھ سے ممتا دیوی، ہزاری باغ سے منا سنگھ، جمشید پور ایسٹ سے ڈاکٹر اجے کمار، ہٹیا سے اجے ناتھ سہدیو، اور سمڈیگا سے بھوشن بارا کو ٹکٹ دیا ہے۔

حج 2025 کے لیے پیشگی رقم اور دستاویزات کی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان

حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ اب عازمین حج کو پہلی قسط کے طور پر 1,30,300 روپے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رات 11:59 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں مطلوبہ تمام دستاویزات اور ...