بنگلورو شہر کی پو لیس کے لئے جلد ہی 672 نئی موٹر گاڑیاں
بنگلورو، 16/فروری(ایس او نیوز)بنگلوروشہر میں جلد ہی محکمہ پو لیس کی نئی موٹر گاڑیاں سڑکوں پردکھائی دیں گی،جس کے تحت سٹی ٹرافک پو لیس تھانوں اور نظم وضبط پو لیس تھانوں کے لئے نئی موٹر گاڑیاں تقسیم کرنے کی تیاری جارہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مرکزی حکومت کے نر بھیا فنڈ کے تحت سٹی پو لیس نے 112ایٹر گا کاریں،112بولیرو جیپ اور448ٹی وی ایس کمپنی کے دو پہیہ والی گاڑیوں کو خریدا ہے،فی الوقت ان موٹر گاڑیوں کو میسور روڈ کے سی اے آر میدان میں کھڑا کیا گیا ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ جلد ہی ان گاڑیوں کو شہر کے111نظم وضبط پولیس تھانوں اور 48ٹرافک پو لیس تھانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گجری پالیسی کے تحت 15سالہ پرانی موٹر گاڑیوں کو گجری روانہ کیا جا رہا ہے اور سٹی محکمہ پو لیس میں موجود15سالہ پرانی موٹر گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے اور اگلے مارچ کے آخر تک ان موٹر گاڑیوں کی سرویس بند کی جائے گی،اور اس درمیان جدید ٹکنالوجی سے لیس نئی موٹر گاریاں پو لیس تھانوں کے لئے فراہم کی جائیں گی۔
سٹی پو لیس شعبہ انتظامیہ کے ڈپٹی کمشنر آف پو لیس(ڈی سی پی)لکشمی پرساد نے بتا یا کہ محکمہ کے لئے نئی موٹر گاڑیوں کو خریدا گیا ہے،جلد ہی انہیں متعلقہ پو لیس تھانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹرافک پو لیس افسران کے مطابق سٹی شعبہ نظم وضبط پو لیس تھانوں میں گشت کے لئے ”ہوئسلا“ نام سے موٹر گاڑیاں اور ”چیتا“ نام سے دو پہیہ والی موٹر گاڑیاں مو جود ہیں،جن کا استعمال کرتے ہو ئے اکثر عملہ اپنے حدود میں رات کا گشت کرتا ہے۔
پو لیس کنٹرول روم میں شکایت درج ہوتے ہی فوراً کارروائی کر نے ان موٹر گاڑیوں کا استعمال کیا جا تا ہے،انسپکٹر س بو لیرو جیپ کا استعمال کر تے ہیں تو سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹرس سیت دیگر پو لیس اہلکارگشت کے لئے ”چیتا“ گاڑیوں کا استعمال کر تے ہیں۔بتا یا جا تا ہے کہ مرکز کے نر بھیا فنڈ اسکیم کے تحت خریدے گئے نئے موٹر گاڑیوں کی تقسیم مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہاتھوں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔