امریکہ کے مغربی ساحل پر 6.0 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں دہشت پھیل گئی، چین میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 5:49 PM | عالمی خبریں |

پورٹ لینڈ، 31/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) امریکہ کے مغربی ساحل پر جمعرات کو زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا، جس نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، امریکی جیولوجیکل سروے نے اطلاع دی ہے کہ 6.0 شدت کا زلزلہ بحر الکاہل کی ایک فالٹ لائن پر آیا، جو اوریگن ریاست کے بینڈن شہر سے 279 کلومیٹر دور واقع ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق، 75 سے زیادہ افراد نے زلزلے کی ہلکی کمپن محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔ خوش قسمتی سے، اس زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

واشنگٹن ریاست کے ہنگامی انتظام کے افسران نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ کسکیڈیا سبڈکشن زون کے پاس 6.0 شدت کا زلزلہ آنا خوفناک ہو سکتا ہے لیکن بدھ کو آیا زلزلہ بلینکو فریکچر زون مٰں تھا، جہاں زلزلہ آنا عام سی بات ہے۔ کیسکیڈیا سبڈکشن زون ساحل سے کچھ ہی دور 600 میل لمبا (965 کلومیٹر) فالٹ ہے، جو شمالی کیلیفورنیا سے برٹش کولمبیا تک پھیلا ہوا ہے۔ اس علاقے میں 300 سے زیادہ برسوں سے ٹکٹونک تناؤ جمع ہو رہا ہے اور زلزلہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کبھی بھی ٹوٹ سکتا ہے جس سے بہت بڑا زلزلہ اور سنامی آ سکتی ہے۔

دوسری طرف چین کے شیزانگ میں بھی زلزلہ آنے کی خبر ہے۔ اے این آئی نے نیشنل سینٹر فار سسمولاجی (این سی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کی صبح چین کے شیزانگ میں ریختر پیمانے پر 4.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ این سی ایس کے مطابق یہ زلزلہ صبح 7.02 (IST) بجے آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انڈونیشیا کے ساحل پر 90 روہنگیا پناہ گزین بے یار و مددگار حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور

انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہوں نے درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کو انڈونیشیا کے مغربی ساحل پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ان پناہ گزینوں کے قریب 6 روہنگیا کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ میانمار میں ظلم و ستم کا شکار اس اقلیت کے ہزاروں افراد ہر سال اسمگلنگ کا شکار ...

غزہ میں اکتوبر 2023ء سے اب تک تقریباً 12 ہزار طلبہ کی ہلاکت

غزہ کی وزارت تعلیم نے منگل کے روز اپنے بیان میں بتایا کہ اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 11,825 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینی تعلیمی اداروں اور طلبہ کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، غزہ ...

اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 31 افراد ہلاک، 27 زخمی

بدھ کے روز اسرائیل نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں اور دیہات پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاعات لبنان کے سرکاری اور فوجی ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ نامعلوم لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جنوبی ...

بنگلہ دیش میں انتخابی عمل کی تیاری: عبوری حکومت کی جانب سے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے کمیٹی قائم

بنگلہ دیش میں فی الوقت ایک عبوری حکومت فعال ہے، جبکہ عام انتخابات کے انعقاد کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ محمد یونس کی زیر قیادت، اس عبوری حکومت نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لیے ایک سرچ کمیٹی قائم کی ہے، جس میں چھ اراکین شامل کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کی سربراہی سپریم کورٹ کی اپیلیٹ ڈویژن ...