وجے پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں چار کی موت ؛ راستہ پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائیک نے ماری ٹکر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th September 2024, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

وجئے پور 6 ستمبر (ایس او نیوز)سڑک پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائک کی ٹکر میں بائک سوار سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی دیر رات  مُدے بِہال تعلقہ کے کونٹوجی دیہات میں پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  حادثہ اُس وقت پیش آیا جب  کونٹوجی  جاترا  کا ثقافتی پروگرام دیکھنے  کے بعد  واپس لوٹنے کے دوران  سات افراد نے اپنی گاڑی سڑک کے کنارے روکی اور پیشاب کرنے کے لیے سڑک پار کر نے کی کوشش کی، جس کے دوران  تیز رفتاری سے آرہی موٹر سائیکل نے سڑک عبور کرنے والے لوگوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تین لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیاجبکہ ایک شخص  اسپتال پہنچنے کے بعد  زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

بعض کنڑا میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب  جاترا میں   بائک  وہیلنگ یا بائک اسٹنٹ کے دوران   بائک  ایک گروپ پر چڑھ گئی جو  پیشاب کرنے کے لئے سڑک کنارے کھڑے تھے۔

مرنے والوں کی شناخت بائک ڈرائیونگ کرنے والا تالی کوٹے کا رہائشی نیِنگا راج چودھری (22)، بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار دیورہیپّرگی کا رہائشی انل ایم کھینور (23)، روڈ پار کرنے والے مُدیبہال  کے اُودے کمار پیاٹی (19) اور رائپّا مہانتپّا باگے واڑی (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رائپّا نے  باگلکوٹ ضلع اسپتال  میں داخل  ہونے  کے بعد دم توڑ دیا، جبکہ دیگر تین لوگ جائے وقوع  پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد ہونگوند (19)، پرشانت ایچ  (16) اور ہنومنتا (18) شدید زخمی ہوئے ہیں اور تینوں کو باگلکوٹ ضلعی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مُدیبہال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹمکور کے تیرویکیرے میں گنیش مورتی وسرجن کے موقع پر تین افراد تالاب میں غرقاب

تیرویکیرے تعلقہ میں گنیش مورتی کو تالاب میں ڈبونے کے دوران پیش آئے حادثے میں باپ اور بیٹا سمیت تین افراد غرقاب ہوگئے ، جن  کی شناخت ریونّا (50 سال)، اس کا بیٹا شرت (26 سال) اور دیانند (22 سال)  کے طور پر کی گئی ہے ۔

کرناٹکا میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی پر اُٹھےسوال

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بنگلورو میں عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران حفاظتی حصار کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس دوران، ایک نوجوان وزیر اعلیٰ سدارامیا کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تاہم، نوجوان کو ...

ٓٓ"وقف بل واپس لو "۔وقف ترمیمی بل 2024کی مخالفت میں ایس ڈی پی آئی کا ریاست گیر احتجاج

 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی جانب سے وقف بچاؤ تحریک کے ایک حصے کے طور پر13ستمبر 2024کو منگلورو،ہاویری اور بنگلوروسمیت متعدد اضلاع میں "وقف بل واپس لو"کے نعرے کے ساتھ ریاست گیر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اور افسران کے توسط سے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ...

بی جے پی ایم ایل اے یتنال نے راہول گاندھی کو لے کر دیا متنازعہ بیان ؛ پوچھا کہ ان کے آباء و اجداد مسلمان تھے یا عیسائی ؟

کرناٹک کے وجے پورہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے یتنال نے ہفتے کے روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے برہمن ہونے کے دعوے پر سوال اٹھا کر ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے بیان میں راہول گاندھی کی ذات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا، جس سے سیاسی حلقوں ...

کرناٹک کے چکمنگلور میں خاتون نے ڈاکٹر کاکالر پکڑ کر ماری چپل، پورے اسٹاف نے کیا کام بند، مچا ہنگامہ

کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون نے ایک سینئر ڈاکٹر کا کالر پکڑ کر اسے چپل دے مارا جس کے پورے اسپتال میں کچھ وقت کے لئے ہنگامہ مچ گیا اور سبھی اسٹاف نے کام روک کر پرزور احتجاج کیا۔

بنگلور : رام نگر میں گنیش پنڈال سے بچی کے اغوا کی کوشش کو نوجوانوں نے بنایا ناکام؛ فوری حرکت میں آجانے سے لڑکی کی بچ گئی جان

بنگلور کے قریب ضلع رام نگر میں   پیش آئے  ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک سات سالہ بچی کو گنیش پنڈال سے اغوا کر نے کی کوشش کو مقامی نوجوانوں نے  اُس وقت ناکام بنادیاجب پینڈال میں موجود قریب 25 نوجوان ایک ساتھ حرکت میں آگئے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی، جس کے دوران اغوا کرنے والے ...