بہار: ایک ہی دن میں4 پُل منہدم، کئی گا ؤں متاثر،15 دن میں9 پُل منہدم ہوچکے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2024, 6:08 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ ، 4/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ریاست بہار کے مختلف حصوں میں چھوٹے بڑے پل کے منہدم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعہ سیوان اور سارن ضلع کا ہے جہاں 24 گھنٹے کے اندر چار پل گر گئے۔ پچھلے 15دن میں 8سے10پل منہدم ہوچکے ہیں۔ سیوان ضلع کے مہاراج گنج بلاک میں گنڈک ندی پر بنے تین پل بدھ کی صبح یکے بعد دیگرے پانی کے تیز بہائو میں منہدم ہوگئے ۔مہاراج گنج بلاک کے دیوریا گاؤں کے پاس ندی پر بنا پل گر گیا۔ اس کی لمبائی30 فٹ اور چوڑائی 12 فٹ تھی۔ یہ پل 3 ستونوں پر مشتمل تھا۔ اس کی تعمیر2004 میں معاصر رکن لوک سبھا پربھوناتھ سنگھ کے ترقیاتی فنڈ سےہوئی تھی۔ ابھی اس پل کے گرنے کی جانچ کی تیاری ہی ہورہی تھی کہ مہاراج گنج بلاک کے ٹیگھرا تیوتھا گاؤں کے درمیان گنڈک ندی کی دھار پر بنا پل منہدم ہوگیا۔ اس پل کی لمبائی13 فٹ اور چوڑائی 8 فٹ تھی۔ مقامی باشندوں نے 35سال قبل چندہ جمع کرکے  یہ پل  بنوایا تھا۔ 

پل کے گرنے کا تیسرا واقعہ سکندر پور نوتن گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اس پل کی لمبائی 15 فٹ اور چوڑائی10 فٹ تھی۔ یہ پل تین ستونوں پرتھا۔ اس کی تعمیر 1998میں معاصر ایم پی پربھو ناتھ سنگھ کے فنڈ سےکرائی گئی تھی۔ اس کی آج تک مرمت نہیں کی گئی تھی۔ سیوان کے پڑوسی ضلع سارن میں بھی بدھ کو ایک پل منہدم ہوا۔ سارن ضلع کے جنتا بازار تھانہ حلقہ میں گنڈک ندی پر مالی سال  2004۔ 2005میں بنا پل گر گیا۔

اس کے منہدم ہونے سے 10سے زائد گاؤں  ایک دوسرے سے کٹ گئے ہیں۔یاد رہے کہ امسال 18جون کو ارریہ ضلع میں بکراندی پر زیرتعمیر پل گرگیا تھا۔یہ پل سکٹی اور کرساکانٹا بلاک کو جوڑنے کیلئے بن رہا تھا۔ اس کے بعد 22جون کو سیوان ضلع کے مہاراج گنج اور دروندا بلاک کو جوڑنے والا 32سال پرانا پل منہدم ہوگیا۔ اسی دن مشرقی چمپارن کے گھوڑا صحن بلاک کے اموا میںایک زیر تعمیر پل گرگیا۔26جون کو کشن گنج کے بہادر گنج بلاک میں ایک پل منہدم ہوگیا جس سے درجن بھر سے زیادہ گاؤں کی آبادی متاثر ہوئی۔ اس کے دوسرے ہی دن یعنی 28جون کو مدھوبنی ضلع کے مدھے پور بلاک میں واقع بھیجا کوسی باندھ سے مہپتیا کو جوڑنے کیلئے بنائے جا رہےپل کا گارڈر گرگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات کے سورت میں ایک کثیر منزلہ عمارت کے گرنے سے 7 افراد جان بحق

سورت کے سچن پالی گاؤں میں ہفتہ یعنی6 جولائی کو حادثہ پیش آیا۔ ایک چھ منزلہ عمارت گر گئی، جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں کیں۔

بارش ہندوستان کے لئے نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کے لئے بنی مصیبت

ملک بھر میں مانسون کی آمد آمد ہے۔ ہر طرف بارش ہو رہی ہے۔ جن مقامات پر شدید گرمی تھی وہاں بارش کی بوندوں سے راحت ملی ہے تاہم کئی علاقے ایسے ہیں جہاں بارش کا کہرام بھی نظر آنے لگا ہے۔ بھارت کی کئی ریاستیں بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔

ہاتھرس بھگدڑ معاملے کا کلیدی ملزم 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

اتر پردیش کے ہاتھرس میں گزشتہ 2 جولائی کو مچی بھگدڑ معاملے میں کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو ہفتہ کے روز مجسٹریٹ عدالت نے 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس سلسلے میں افسران نے جانکاری دی اور بتایا کہ گرفتار کیے گئے ایک دیگر مشتبہ سنجو یادو کو بھی 14 دنوں کی عدالتی ...

یوپی: ہجومی تشدد میں مسلم شخص کی موت، ایف آئی آر درج

اتر پردیش کے شاملی میں، جلال آباد کے رہنے والے فیروز قریشی نامی شخص کو جمعرات کو ہجوم نے ’’چور‘‘ کہنے پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ دی آبزرور پوسٹ کے مطابق، فیروز، جو کام کیلئے گنگا آریہ نگر کے جلال آباد علاقے میں گیا تھا، کو ہجوم نے اس بے دردی سے پیٹا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ...

لوک سبھا الیکشن کے بعد سے 8 لنچنگ، 6 ہجومی تشدد 3 مسماری کے واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا: اے پی سی آر

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) نے ایک پریشان کردینے والی  رپورٹ جاری کی ہے جس میں حالیہ انتخابی نتائج کے بعد تشدد اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے آٹھ لنچنگ، ہجومی تشدد کے چھ واقعات اور غیر ...

مغربی بنگال میں ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔