مغربی بنگال: مرشد آباد میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2024, 5:55 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مرشد آباد،9/دسمبر (ایس ا و نیوز /ایجنسی)  مغربی بنگال میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی طور پر بم بنانے کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت شدید طور پر منہدم ہو گئی۔ دھماکہ کچا بم باندھنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جانیں گئیں۔ سوشل میڈیا پر دھماکے کے متاثرہ عمارت اور اس کے ملبے کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ میں مکان مالک کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو نوجوان کی جانیں بھی چلی گئی ہیں۔ گھر کے ساتھ رہ رہے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکہ کی تیز آواز سنی لیکن انہیں پتہ نہیں چل سکا کہ آخر کیا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کی دیر رات کا ہے۔ حادثے کی جانکاری ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی جہاں 3 لوگوں کو مردہ پایا گیا۔ دھماکہ کے بعد آس پاس کے لوگ خوف و دہشت میں آ گئے۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس دستہ تعینات کیا گیا تاکہ کسی بھی طرح کے حالات سے نپٹا جا سکے۔

پولیس نے بتایا کہ ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ کچھ اور لوگوں کی لاش بھی برآمد ہو سکتی ہے۔ فی الحال پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ جانچ میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آخر کار گھر میں دھماکہ خیز اشیا کس لیے رکھا گیا تھا۔ پولیس جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اہم ثبوت نہیں ملے ہیں۔ پولیس نے بھی ابھی تک کوئی جانکاری ساجھا نہیں کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس افسر اس معاملے میں پریس کانفرنس کرکے لوگوں کو اصل جانکاری سے واقف کرائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جگدیپ دھنکھڑ کے رویے پر تنقید کی

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طرز عمل آئینی اصولوں کے خلاف ہے اور وہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیا اتحاد کی جماعتوں نے راجیہ سبھا کے سیکریٹری ...

دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منیش سسودیا کو عدالت سے استثنیٰ: پولیس اسٹیشن میں حاضری سے چھوٹ

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب سسودیا کو ہفتے میں دو بار ...

’بی جے پی بدعنوانی کی کمائی سے حکومت بناتی ہے‘، بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو یوگی حکومت پر برہم

اتر پردیش کے دو ڈسکام کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بی جے پی بجلی کی نجکاری کرے گی، اس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھائے گی، ملازمین کو چھانٹے گی، پھر ٹھیکے پر لوگ رکھے گی اور ...

کانگریس کا لوک سبھا اسپیکر کو خط: نظم و ضبط اور شائستگی کی ضمانت دینے کا مطالبہ

کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے ایم پی نیشی کانت دوبے کے راہل گاندھی کے خلاف دیے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے واضح کیا کہ اسپیکر کے فیصلے کے بعد ہی ...

انڈیا اتحاد سپریم کورٹ سے کرے گا رجوع، انتخابات میں شفافیت کے مطالبے کے ساتھ ای وی ایم کی ’گڑبڑی‘ پر اعتراض

انڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) نے مہاراشٹر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) میں مبینہ گڑبڑ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے رہنماؤں نے انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال میں ...

کیرالہ کے 1400 لوگوں نے کویتی بینک سے لیا 700 کروڑ روپے کا قرض واپس نہیں کیا، بینک نے ایف آئی آر درج کرائی

کویت کے بینک ’کے ایس سی پی‘ (کویت شیئر ہولڈنگ کمپنی) نے کیرالہ کے مختلف تھانوں میں کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ درج ایف آئی آر میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تقریباً 1400 افراد نے کویت میں کام کرتے وقت بینک سے قرض لیا تھا اور ابھی تک ان کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ قرض ...

سنجے ملہوترا آر بی آئی کے نئے گورنر مقرر

محکمہ محصولات کے سکریٹری سنجے ملہوترا ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے نئے گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی تقرری کی منظوری دی ہے، اور وہ ششی کانت داس کی جگہ لیں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ملہوترا ریزرو بینک کے 26ویں گورنر ہوں گے۔

منی پور تشدد: حالات معمول پر آنے کے بعد 9 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بحال

منی پور کے 9 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو آج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے 9 دسمبر کو عوام کو یہ اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک بڑا اقدام اٹھایا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم میں بتایا گیا کہ امپھال مغرب، امپھال مشرق، بشنوپور، تھوبل، کاکچنگ، ...

دہلی میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہونے کا امکان

اتوار کی رات دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ تاہم، بارش کی وجہ سے اسموگ کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ دہلی میں آج صبح اے کیو آئی کی اوسط سطح 272 درج کی گئی ہے، جو خراب زمرے میں ...

بھوپندر سنگھ ہڈا کی ہریانہ حکومت پر کسانوں کے خلاف سخت ایکشن پر تنقید

پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور پانی کی بوجھار کے بعد کئی کسان زخمی ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں کسانوں نے اپنا احتجاج ملتوی کر دیا۔