جھارکھنڈ کے دیوگھر میں تین منزلہ عمارت گرنے سے حادثہ، 3 افراد ہلاک، 7 کو بحفاظت نکالا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 8:18 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دیوگھر، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) جھارکھنڈ کے دیوگھر شہر میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد کی موت ہو گئی۔ این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ان میں سے 4 لوگوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کے نام سنیل کمار، ان کی بیوی سونی دیوی اور منیش دت ہیں۔ زخمیوں کے نام دنیش برنوال، مُنی برنوال، ستیم اور انوپما دیوی ہیں۔ تین بچوں کو صبح ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

یہ پرانی تین منزلہ عمارت اتوار کی صبح اچانک منہدم ہو گئی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ کے افسران اور گوڈا کے رکن اسمبلی نشی کانت دوبے موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن سہ پہر تین بجے مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ ڈی سی، ایس پی اور گوڈا کے ایم پی نشی کانت دوبے نے جائے وقوعہ پر موجود رہے۔ گوڈا کے ایم پی نشی کانت دوبے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’آج صبح 6 بجے کے قریب دیوگھر میں بمبم جھا پتھ پر ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فوری طور پر ایک ٹیم بھیجی۔‘‘

ڈی سی نے بتایا کہ یہاں کچھ تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ غالباً گھر کمزور تھا جس کی وجہ سے ایسا واقعہ پیش آیا۔ عمارت کیوں گری اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کے بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے؛ نرسنگھا نند سرسوتی کی پولس نے لی تحویل

متنازعہ ہندو سادھو اور داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھانند سرسوتی  کی طرف سے    پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کئے جانے کے  بعداُترپردیش کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، جسے دیکھتے ہوئے  اب خبر ملی ہے کہ پولس نے اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے والے نام ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ یا یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے سرکاری مشینری، بشمول ہوائی جہاز، کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ راؤت نے دونوں کے خلاف قانونی ...

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح اکثریت کی پیش گوئی

ہفتہ کو جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے قبل 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس کا شدید احتجاج

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان رویندر شرما نے اس فیصلے کو جمہوری اور آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کے حق میں گڑبڑ ...

کانگریس ہریانہ میں بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے: الکا لامبا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے۔ لامبا نے وزیر اعظم کے مہاراشٹر کے حالیہ دورے پر بھی تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ - چینئی میں ہزاروں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرہ

فیڈریشن آف تملناڈو اسلامک آرگنائزیشنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز کے بینر تلے ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چینئی کے راجارتنم اسٹیڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

دہلی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 روپے بڑھ کر 100 روپے فی کلو سے تجاوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تہواری سیزن کے باعث ٹماٹر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزارت صارفین کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ...

کولکاتہ: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف جونیئر ڈاکٹروں کا احتجاج جاری، 24 گھنٹے میں مطالبات نہ ماننے پر بھوک ہڑتال کا انتباہ

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انصاف کے حصول کے لیے مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام اپنی 'مکمل کام ہڑتال' واپس لینے کا فیصلہ کیا، لیکن انہوں نے ممتا حکومت کو واضح کیا کہ اگر ان کے ...

چھتیس گڑھ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 36 نکسلی ہلاک

  اطلاع مل رہی ہے کہ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ نارائن پور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 36 نکسلی مارے گئے ہیں۔ دنتے واڑہ کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو نکسل مخالف آپریشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں ...

شاہی عیدگاہ پارک میں لکشمی بائی کا مجسمہ: دہلی ہائی کورٹ نے متعلقہ ایجنسیوں کو معائنہ کرنے کا حکم دیا

دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے معاملے پر جمعہ کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران، عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کے وکیل نے بتایا کہ مجسمہ پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دے کر موقع کا ...

آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کی جائے، شرد پوار کا مطالبہ

 این سی پی-ایس پی کے رہنما شرد پوار نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے پر غور کرے۔ انہوں نے خاص طور پر مہاراشٹر میں مراٹھا برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جس پر حالیہ دنوں میں ...