مغربی بنگال: ہوڑہ میں آتش بازی کے دوران گھر میں آگ، 3 بچوں کی ہلاکت، 2 کی حالت تشویشناک

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2024, 12:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ہوڑہ ، 2/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مغربی بنگال کے ہوڑہ میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اُلوبیریا علاقے میں پٹاخہ جلانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔ اس واقعے میں تین معصوم بچوں کی آگ میں جھلس کر دردناک موت واقع ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچے کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ مزید یہ کہ آگ نے قریبی ایک دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ فائربریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا، لیکن تب تک تین بچے شدید جھلس چکے تھے، جس کی وجہ سے ان کی جانیں چلی گئیں۔

ایک افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ اُلوبیریا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 27 کا ہے۔ حادثہ کے دوران اسی علاقے کے کچھ بچے پٹاخے جلا رہے تھے۔ اسی اثنا میں ایک پٹاخہ کی چنگاری قریب میں رکھے پٹاخوں پر گر گئی جس سے آگ لگ گئی۔ آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اس نے ایک گھر کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسر نے آگے بتایا کہ اس آگ میں زخمی ہوئے بچوں کو فوراً اُلوبیریا میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر دو کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔

وہیں اس معاملے پر فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم کی دو گاڑیاں فوراً جائے حادثہ پر بھیجی گئیں۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں جانکاری دی کہ تینوں مہلوکین کی شناخت تانیا مستری، ایشان دھارا اور ممتاز خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ افسر کے مطابق جس گھر میں آگ لگی تھی وہ کاجل شیخ نام کی ایک خاتون کا تھا، مرنے والے تینوں بچوں میں سے ایک ان کے ہی کنبہ کا تھا جبکہ باقی بچے پڑوسی تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ 5 نومبر کو متھرا میں واقع شری کرشنا جنم بھومی اور عیدگاہ مسجد کے معاملے کی سماعت کرے گا۔ شاہی عید گاہ کمیٹی نے اس کیس میں تین عرضیاں دائر کی ہیں، جن پر عدالت سماعت کرے گی۔ مسلم فریق کی جانب سے داخل کی گئی ان درخواستوں میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے، ...

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: 288 سیٹوں پر 7994 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے 288 نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ انتخابی کمیشن کے مطابق، اس بار 7994 امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا، جبکہ 921 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ نامزدگی جمع کروانے کا عمل 22 اکتوبر سے شروع ...

روزنامہ راشٹریہ سہارا کی بنگلورو اور ممبئی میں اشاعت بند، عملے کو تبادلہ یا استعفیٰ کی پیشکش

معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے آج سے اردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہارا کی ممبئی اور دیگر کئی شہروں میں اشاعت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام ان شہروں میں اخبار کی تقسیم میں مشکلات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

کولکاتہ آر جی کار اسپتال کیس میں سی بی آئی تحقیقات سے جونیئر ڈاکٹروں کی ناپسندیدگی، ٹی ایم سی کا 'ہائی جیک' کا الزام

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے عصمت دری اور قتل کے تقریباً تین ماہ بعد، جونیئر ڈاکٹروں نے یکم نومبر کو یہ واضح کیا کہ وہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی تحقیقات کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس کے خلاف ایک نئی تحریک شروع ...

کے سی وینوگوپال کا رانچی میں خطاب: جھارکھنڈ میں دوبارہ انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز جھارکھنڈ کے سینئر رہنماؤں اور مختلف لوک سبھا و اسمبلی حلقوں کے مبصرین کے ساتھ رانچی میں انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی۔ اس تقریب کا عنوان 'سمواد' تھا، جہاں وینوگوپال نے یہ دعویٰ کیا کہ ریاست میں اگلے پانچ سال کے لیے ...

عآپ حکومت کا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام، آلودہ ہوا صحت کے لیے شدید خطرہ: دیویندر یادو

 دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے عآپ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ’ونٹر ایکشن پلان‘ ناکام ہوگیا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، اور وزیر ماحولیات گوپال رائے کے بار ...

بلوچستان: اسپتال کے قریب دھماکہ، 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے بلوچستان علاقے میں ایک اور زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ مستونگ ضلع میں جمعہ کی صبح پیش آیا، جس میں 5 بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ قلات ڈویژن کے کمشنر نعیم بجئی کے مطابق، دھماکہ مستونگ سول اسپتال کے قریب ...

یکم نومبر سے کریڈٹ کارڈ، ایل پی جی اور ٹرین ٹکٹ سمیت 6 اہم قواعد میں تبدیلیاں

یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن سے عوام کی مالی صورتحال پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔ ان تبدیلیوں میں ایل پی جی اور سی این جی/پی این جی کی قیمتوں میں ردوبدل، کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصول، مانی ٹرانسفر کے طریقہ کار، ٹرین ٹکٹ بکنگ کے ...

کسی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

وجئے پور (بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہو نو اڈا گاؤں کے کچھ کسانوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ اس پر چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے اس معاملے میں جاری کردہ نوٹس واپس لینے ...

بی جے پی وقف اراضی تنازعے پر سیاست کر رہی ہے: کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ کا بیان

وقف اراضی کے مبینہ دعووں کے تنازعے کے درمیان، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیانے نے واضح کیا ہے کہ کسانوں کو بے دخلی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور جائیداد پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے کسی بھی شخص کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے ...