کرناٹک میں انابھاگیہ یوجنا میں 25 لاکھ نئے مستفیدین شامل
بنگلورو،31/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں کانگریس حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی انا بھاگیہ اسکیم کے تحت، اگست کے مہینے کی دوسری نقد قسط مبینہ طور پر غربت کی لکیر سےنیچے بی پی ایل کے استفادہ کنندہ گان اورانتیودیا انا یوجنا کارڈ ہولڈروں کے ساتھ 3.69 کروڑ استفادہ کنندگان کو جمع کیے جائیں۔جولائی میں 97،27،160کارڈو ہولڈروں کے ساتھ 3.45 کرڑو استادہ کنند گان کو 566 ککروڑ روپئے تقسیم کیے گئے۔
اگست میں 25 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنند گان کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے اور کل 87 فیصد استفادہ کنند گان کو اس پروگرام کے تحت رقم مل رہی ہے۔ اسکیم میں 25 لاکھ اضافی مستفیدین کے شامل ہونے سے ہر ماہ سرکاری خزانے سے 40 کروڑ روپئے اضافی خرچ کرنے ہوں گے۔
محکمہ کے مطلع عہدیداروں نے بتایا کہ ستمبر میں توقع ہے کہ اس اسکیم میں مزید 15 لاکھ مستفیدین شامل ہوں گے، جس سے سرکاری خزانے پر مبینہ طور پر 25 کروڑ روپئے کا اضافی خرچ آئے گا، جس کی کل لاگت کا تخمینہ 630 کروڑ روپئےہے۔
محکمہ خوراک اور شہری فراہمی کے کشمنر کانگولی ایم نے کہا کہ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)، ای گورننس اور ٹریشری ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کارڈ ہولڈرز کو براہ راست فوائد کے ذریعے دوسری قسط کامیابی کے ساتھ تقسیم کررہا ہے۔